امور داخلہ کی وزارت

جیسٹھ  اشٹمی کے موقع پرماتا کھیربھوانی مندرمیں کشمیر ی پنڈتوں اورعقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی


ماتا کھیربھوانی کو کشمیر ی پنڈتوں کی دیوی سمجھاجاتاہے

جیسٹھ اشٹمی کے موقع پرلگ بھگ 18000کشمیری پنڈت اورعقیدت مند،پوجاارچنا کے لئے مشہور ماتاکھیر بھوانی مندرگئے

لگ بھگ 25000کشمیری پنڈت عقیدت مندوں نے شام کی آرتی میں شرکت کی

سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، لیفٹیننٹ گورنر نے بذات خود پوری تقریب کی نگرانی کی

Posted On: 08 JUN 2022 9:21PM by PIB Delhi

جیسٹھ اشٹمی کے مبارک موقع پر لگ بھگ 18000کشمیری پنڈتوں اور عقیدت مندوں نے مشہور ماتا کھیربھوانی مندرکا دورہ کیا۔ اس مبارک دن ، ہرسال گاندربل کے مقام پرتُل ملاّ میں ماتاکھیربھوانی مندر میں کھیربھوانی میلے کا انعقاد کیاجاتاہے اورجموں وکشمیر کے مختلف حصوں سے عقیدت مند یہاں اس مبارک مقام مقدسہ کا دورہ کرتے ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F6Z1.jpg

کھیربھوانی کو کشمیری پنڈتوں کی دیوی تصورکیاجاتاہے ، جن کا وہاں بہت سے زیادہ احترام کیاجاتاہے ۔ کشمیری پنڈت بھائیوں اوربہنوں کےلئے جیسٹھ اشٹمی ، زبردست  مذہبی اہمیت کی حامل ہے ۔ سالوں کے دوران ، کھیربھوانی میلہ ، کشمیر میں فرقہ وارانہ یکجہتی اوربھائی چارے کی ایک علامت بن گیاہے ۔ اس تقریب کے سکیورٹی کے سخت اور وسیع بندوبست کئے گئے تھے اورلیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے بذات خود اس تقریب کی نگرانی کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YSTT.jpg

شام کی آرتی میں لگ بھگ 2500کشمیری پنڈت عقیدت مندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ ایک مقدس چشمہ کے اوپر تعمیر کئے گئے ماتاکھیربھوانی کے مندر کی دنیا بھرکے کشمیری پنڈتوں  اورعقیدت مندوں کے مابین ایک خاص روحانی اہمیت ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U608.jpg

سال 2020اور2021میں کووڈ -19عالمی وباء کے سبب یہ تقریب منعقد نہیں کی جاسکی تھی ۔ سری نگر ہوائی اڈے  ، ٹورسٹ ریسسیپشن سینٹر، ڈل جھیل سائڈ نہروپارک ، شنکرآچاریہ مندر، شیوپورہ ، بی بی کینٹ ، اندرانگروغیرہ اورایسے علاقوں سے جہاں ہندوفرقہ کے افراد بڑی تعداد میں آباد ہیں ، مفت بس سروس چلائی گئیں ۔

اس بات پرپوری توجہ دی گئی کہ عقیدت مندوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے ۔ مندرکے احاطے کے نزدیک ہی موٹرگاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت  بھی فراہم کی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ سبھی مناسب جگہوں پرچلتے پھرتے بیت الخلاء کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی صحت کی جانچ کے مراکز قائم کئے گئے تھے ، جن کے ذریعہ عقیدت مندوں نے طبی صلاح ومشورے کئے ۔

بہت سی غیرسرکاری تنظیموں این جی اوز اور سول سوسائٹی نے میلے میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کی غرض سے وھیل چیئرس اور دیگرمعاون آلات اور سامان فراہم کرنے کا بندوبست بھی کیاتھا۔

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا :‘‘سبھی کو خاص طورپر کشمیری پنڈت بہنوں اور بھائیوں کو جیسٹھ اشٹمی کی مبارکباد ۔ ہم ماتاکھیربھوانی سے ہرایک کی خیروعافیت اور خوشحالی کے لئے دعاگوہیں ۔’’

داخلی اموراور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بھی جیسٹھ اشٹمی کے موقع کشمیری پنڈتوں کو مبارکبا دی اورکہاکہ جیسٹھ اشٹمی ماں کھیربھوانی کی عبادت کا ایک خاص تیوہارہے ۔ اس مقد س تیوہارکے موقع پر میں سبھی کشمیری پنڈت بھائیوں اوربہنوں کو  دلی مبارک باد پیش کرتاہوں اور ماں کھیربھوانی کے قدموں میں سرجھکاکرملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے دعاکرتاہوں ۔

لیفٹننٹ گورنرجناب منوج سنہانے  بھی کشمیری پنڈت برادری کو  اپنی دلی مبارکباد پیش کی ۔انھوں نے کہا یہ مقدس موقع مذہبی زندگی ، محبت ، ہمدردی اور یکجہتی منانے کا دن ہے ۔ آیئے ہم سب مل کر  ماتاکھیربھوانی سے دعاکریں   کہ وہ ہمیں نیک راستے پرچلنے کی رہنما ئی فرمائے اورہماری سرزمین میں امن ، خوشیاں اورخوشحالی لے کر آئے ۔

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6278



(Release ID: 1832487) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati