صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت کی قومی اتھارٹی (این ایچ اے) نے ممبئی میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) پر ریاست کے جوائنٹ ڈائریکٹرز/ڈائریکٹرز کے لیے اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا


اورینٹیشن ورکشاپ کا دوسرا مرحلہ ریاستی عہدیداروں کو اے بی ڈی ایم کے بنیادی تعمیراتی بلاکس اور مزید مستفید کنندگان کو شامل کرنے کے لیے درکار تعاون کی کوششوں کے بارے میں گہرائی سے معلومات فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے

Posted On: 08 JUN 2022 3:20PM by PIB Delhi

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے جوائنٹ ڈائریکٹرز/ڈائریکٹروں کے لیے تین روزہ اورینٹیشن ورکشاپ کا آغاز کیا۔ ورکشاپ آج سے 10 جون 2022 تک کوئٹا سنٹر فار ڈیجیٹل ہیلتھ (کے سی دی ایچ)، آئی آئی ٹی بمبئی کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ این ایچ اے ٹیم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) اسکیم اجزاء اور آگے کے راستہ کے بارے میں گہرائی سے تربیت کرے گی، جو اس کا بنیادی مرکز ہے۔

جاری ورکشاپ میں بہار، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، منی پور، پنجاب، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش اور چندی گڑھ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو این ایچ اے اور کے سی ڈی ایچ کی ٹیموں کے ساتھ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں سمیت مختلف ریاستوں کے تقریباً 50 عہدیداروں نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز ڈاکٹر آر ایس شرما، سی ای او، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ اس کے بعد سیاق و سباق کی ترتیب ڈاکٹر پروین گیڈم، ایڈیشنل سی ای او اور مشن ڈائریکٹر اے بی ڈی ایم نے کی۔ اے بی ڈی ایم ٹیم کے ڈویژن کے سربراہان اور مضامین کے ماہرین (ایس ایم ایز) نے تین دنوں میں، اے بی ڈی ایم کے مختلف بلڈنگ بلاکس یعنی ابھا نمبر (ہیلتھ آئی ڈی)، ابھا ایپ (پرسنل ہیلتھ ریکارڈز ایپ)، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز رجسٹری (ایچ پی آر)، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز رجسٹری (ایچ پی آر) سہولت رجسٹری (ایچ ایف آر)، اے بی ڈی ایم سینڈ باکس، اور یونیفائیڈ ہیلتھ انٹرفیس (وی ایچ آئی) پر تفصیلی سیشنز کا منصوبہ بنایا ہے۔  اس کے علاوہ اے بی ڈی ایم پالیسی، قانونی پہلوؤں، معیار کے منظر نامے، ریاست کے نفاذ کے لیے اے بی ڈی ایم ایکشن پلان، اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار پر بھی اجلاس ہوں گے۔

این ایچ اے ٹیم کے علاوہ، صحت کی صنعت کے مختلف ماہرین اور ماہرین تعلیم بھی آئی ٹی پروجیکٹ مینجمنٹ، اے بی ڈی ایم کے لیے ڈیزائن سوچ، ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، ڈیٹا پرائیویسی، اور ہیلتھ کیئر سسٹمز انجینئرنگ اور سوچ کے بارے میں اپنے علم کا اشتراک کریں گے۔ ریاستی نمائندے نیشنل ڈیجیٹل ہیلتھ مشن (این دی ایچ ایم) کے نام سے پروجیکٹ کے پائلٹ مرحلے سے اپنے تجربات اور آموزش کو بھی شیئر کریں گے۔ سامعین سے آراء اکٹھا کرنے کے لیے سیشن کا اختتام اوپن ہاؤس اجلاس کے ساتھ کیا جائے گا۔ ورکشاپ اے بی ڈی ایم مربوط صحت کی سہولیات کے دورے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

ورکشاپ کے نتیجے میں ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم کے فوائد کو ملک کے دور دراز علاقوں تک لے جانے اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے میں مدد ملے گی۔

*****

U.No.6246

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1832253) Visitor Counter : 217


Read this release in: Telugu , English , Marathi , Hindi