ریلوے کی وزارت

شریاس ہوسور نے ’آئرن مین‘ ٹرائیتھلون مکمل کرنے والے پہلے ریلوے افسر بن کر تاریخ رقم کی

Posted On: 07 JUN 2022 3:55PM by PIB Delhi

ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کے ڈپٹی ایف اے اینڈ سی اے او © شریاس ہوسور، نے پہلی مشکل آئرن مین ٹرائتھلون کو پورا کرنے والے پہلے ریلوے افسر اور بغیر وردی والی سول خدمات کے پہلے افسر  بن کر ہندوستانی ریلوے کو وقار بخشا ہے۔

ایونٹ میں 3.8 کلومیٹر تیراکی، 180 کلومیٹر سائیکلنگ اور 42.2 کلومیٹر دوڑ شامل تھی۔ شریاس نے 5 جون 2022 کو ہیمبرگ، جرمنی میں 13 بج کر 26 منٹ میں ایونٹ مکمل کیا ۔

ایونٹ کے فائنل کرنے والوں کو آئرن مین 'IRONMAN' کے نام سے جانا جاتا ہے جو ایونٹ کے لیے ذہنی اور جسمانی طاقت کے لیے موزوں ہے۔

ایونٹ کا آغاز ہیمبرگ جھیل کے ٹھنڈے پانیوں میں صبح 6:30 بجے 3.8 کلومیٹر تیراکی سے ہوا جس کے بعد کنٹری سائیڈ میں 180 کلومیٹر لمبی سائیکلنگ کی گئی اور 42.2 کلومیٹر کی مکمل میراتھن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6208



(Release ID: 1831908) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati