پنچایتی راج کی وزارت
وزیراعظم نے شملہ میں ’غریب کلیان سمیلن ‘سے خطاب کیا
مہاراشٹر سے مستفدین کے ساتھ عوامی نمائندگان اور مرکزی وزرا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پروگرام میں شرکت کی
Posted On:
31 MAY 2022 4:59PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے شملہ میں ’غریب کلیان سمیلن‘سے خطاب کیا۔وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ انوکھا عوامی پروگرام ملک بھر کی ریاستوں کی راجدھانیوں / ضلع ہیڈکوارٹروں اور کرشی وگیان کیندروں پر منعقد کیا گیا۔

پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے ممبئی سے شملہ میں منعقد پروگرام میں شرکت کی۔حکومت ہند کی مختلف اسکیموں سے مستفید ہونے والے تقریباً 2000 افراد ممبئی سے پروگرام میں شامل ہوئے۔ریاست مہاراشٹر کے عوامی نمائندے اور مرکزی اداروں جیسے بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لیمیٹیڈ ،آئی سی اے آر –سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ایجوکیشن ،ممبئی ،آئی سی اے آر –سینٹرل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ آن کاٹن ٹیکنولوجی ،ممبئی، کے سینئر افسران،جن کا فلاح و بہبود کی اسکیموں کے نفاذ میں اہم رول رہا ،بھی اس موقع پر شامل ہوئے۔اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت جناب پاٹل نے کہا،’’وزیراعظم جناب نریندر مودی لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کےلئے ان تھک کوششیں کررہے ہیں اور اپنے کام کے ذریعہ انہوں نے لوگوں کے ذہنوں میں اعتماد کے ساتھ ایک نئے بھارت کاچہرہ بنایا ہے۔
ریلوے،کان کنی اور کوئلے کے وزیرمملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے بڑی تعداد میں مستفدین کے ساتھ جالنا ضلع سے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ سے وزیراعظم کے اس پروگرام میں شریک ہوئے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیرمملکت جناب رام داس اٹھاولے سولہ پور سے مستفدین کے ساتھ پروگرام میں شامل ہوئے۔اس موقع پر مستفدین کی ایک بڑی تعداد بچت بھون ہال میں وزیراعظم مودی کی تقریر سننے کے لئے جمع ہوئی۔

وزیراعظم نے پردھان منتری کسان سمان نیدھی (پی ایم -کسان)اسکیم کے تحت مالی فائدے کی گیارہویں قسط بھی جاری کی۔اس سے 21ہزار کروڑ روپے کی ایک رقم دس کروڑ سے زیادہ مستفید ہونے والے کسان کنبوں کو منتقل کی جائے گی۔اس موقع پر وزیراعظم جناب مودی نے ملک بھر میں پی ایم –کسان کے مستفدین سے بھی بات چیت کی۔
******
ش ح۔ ا م۔
U NO-6191
(Release ID: 1831761)
Visitor Counter : 150