کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل  نے کہا ہے کہ ہندوستان اگلے پانچ برس میں سمندری پیداوار کی برآمدات کو بڑھا کر ایک لاکھ کروڑ روپے کرنے کا عزم رکھتا ہے


وزیر موصوف نے ماہی گیروں، کاروباریوں اور برآمدکاروں سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کو سمندری خوراک کی ڈبہ بندی کا مرکز بنانے میں ساتھ دیں

ایف ٹی اے کے یو ای کے ساتھ مذاکرات کا اس مہینے 17 تاریخ کو آغاز ہوگا: جناب گوئل

جناب گوئل نے کوچی میں ماہی گیروں اور سمندری خوراک کے برآمدکاروں سے بات چیت کی اور ربر اور مصالحہ جات کے بورڈوں کی کارکردگی کا فریقوں کے ساتھ جائزہ لیا

Posted On: 06 JUN 2022 6:32PM by PIB Delhi

ہندوستان سمندری پیداوار کی برآمدات کو موجودہ 50 ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 برسوں میں اسے ایک لاکھ کروڑ روپے کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کےمرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے یہ بات آج کوچی میں کہی۔

 

پائیدار ماہی گیری، معیار اور تنوع  کو یقینی بنا کر ساحلی جہاز راں اور ایکوا کلچر کو فروغ دے کر اور ماہی گیری کے مکمل ایکو سسٹم کی مدد کرکے یہ نشانہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات جناب پیوش گوئل نے سمندری پیداوار کی برآمدات کے فروغ کی اتھارٹی، کوچی  میں میڈیا والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب کے این راگھون ، چیئرمین، ایم پی ای ڈی اے نے برآمدات کو ایک لاکھ کروڑ روپے پر پہنچانے کے لئے ایک نقش راہ پیش کیا۔

 

جناب گوئل نے کہا کہ یو اے ای اور آسٹریلیا کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ ہو گیا ہے اور یو کے اور کنیڈا کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ وزیر موصوف نے ایم پی ای ڈی اے آفس کو کوچی منتقل کئے جانے کے امکان کو خارج کر دیا۔

 

اس سے قبل وزیر موصوف نے ایم پی ای ڈی اے میں سمندری خوراک کی برآمدات کی ہندوستانی تنظیم ایس ای اے آئی کے ساتھ بات چیت کی اور مختلف امور پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا، جو اس سیکٹر کو درپیش ہیں۔ انہوں نے کیرالہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرناٹک کے ماہی گیروں سے بھی ملاقات کی ۔ جناب گوئل نے برآمدکاروں پر زور دیا کہ وہ ماہی گیروں کو تعلیم دیں، ان کی مدد اور حوصلہ افزائی کریں تاکہ ماہی گیری میں پائدار اقدامات کو عمل میں لایا جا سکے۔

 

وزیر موصوف نے ایم پی ای ڈی اے میں ربر سیکٹر کے فریقوں کے ساتھ بھی  تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے اس سیکٹر کے فروغ کے لئے حکومت کی جانب سے پوری مدد کا یقین دلایا اور تمام فریقوں سے کہا کہ وہ ربر کے اعتبار سے ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لئے کام کریں ۔ جناب کے این راگھون، ایگزیکٹیو آفیسر، ربر بورڈ نے ربر کی پیداوار میں ہندوستان کو خودکفیل بنانے کے لئے ایک نقش راہ پیش کیا۔

 

جناب گوئل بعد میں کوچی میں مصالحہ جات بورڈ کے دفتر گئے اور مختلف فریقوں کے ساتھ بات چیت کی۔ مصالحہ جات اور اس کی برآمدات سے متعلق مختلف معاملات زیر غور آئے۔ مرکزی وزیر نے متعلقہ فریقوں سے کہا کہ وہ معیار اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کریں۔ مصالحہ جات بورڈ کے چیئرمین جناب اے جی تھنکپن اور مصالحہ جات بورڈ کے سکریٹری جناب ڈی ستین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1831695) Visitor Counter : 137