نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ایک ٹریکٹر ڈرائیور کی بیٹی، جھارکھنڈ کی ایتو،کے آئی وائی جی میں کبڈی کی سب سے کم عمر کھلاڑی ہے
Posted On:
06 JUN 2022 5:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،6 جون 2022/
جھارکھنڈ کی ایتو منڈل نے ہفتہ کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں اپنی پہلی ریڈ (پہلے داخلے) سے پہلے ہی ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی تھی۔ 13 سال کی عمر میں، بچے کے چہرے والے یہ کبڈّی کھلاڑی کھیلو انڈیا گیمز کے اس ایڈیشن میں کبڈی کی سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔
ایک ٹریکٹر ڈرائیور کی بیٹی، ایتو منڈل کو کبڈی سے پیار ہو گیا جب وہ صرف آٹھ سال کی تھیں۔ اپنے آس پاس کی تمام بھاری خواتین سے بے خوف ہوکر، اس نے انڈر 18 یوتھ ٹیم کا حصہ بننے کے لیے تیزی سے سطح ڈرائیور سطح پار کرتے ہوئے اپنی پوزیشن اوپر کر لی ہیں۔
اس نے مہاراشٹر کے خلاف اپنی ٹیم کے پہلے میچ کے فوراً بعد بتایاکہ"میرے والدین میرے لیے پریشان تھے۔ لیکن میں کبھی نہیں ڈری،‘‘
ایتو منڈل کا 'ریکارڈ' شاید زیادہ دیر تک قائم نہ رہے۔ کیونکہ اس کی بہن، جو اس سے پانچ سال چھوٹی ہے، کو بھی کبڈی کھیلنے کا بہت شوق ہے اور وہ پہلے ہی ایک بہترین کھلاڑی بننے کو تیار ہے۔
جھارکھنڈ کے ڈمکا ضلع کے مدھوبن گاؤں کی رہنے والی ایتو نے بتایا ’’میں خاندان میں سب سے بڑی ہوں، میرے والدین نے مجھے آزادی دی ۔ اس نے مزید کہا کہ انہوں نے مجھ پر خاندان کی ذمہ داریاں اٹھانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا‘ ‘ ۔
ایتو کو کھیل میں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے لیکن وہ پہلے ہی جانتی ہے کہ جب وہ اپنے جوتے لٹکائے گی تو وہ کیا کرے گی۔
اس نے کہا’’میں کوچ بننا چاہتی ہوں۔ جیسے ہی میں کھیل کے بارے میں کافی جان لوں گی، میں کوچنگ شروع کردوں گی۔ میں نوجوانوں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، انہیں کبڈی سے پیار کرنے میں مدد کرنا چاہتی ہوں۔
حالیہ برسوں میں، ’کبڈی‘ ملک میں بڑے کھیل کے طور پر ابھری ہے۔ ایتو نے نہ صرف دیہی ہندوستان کے نوجوانوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم دیا ہے بلکہ بہت سے لوگوں کو میگا اسٹار بنا دیا ہے۔ ان میں سے کچھ راتوں رات بے حد امیر بھی بن گئے ہیں۔
2016 میں، خواتین کے لیے ایک پیشہ ور کبڈی لیگ بھی شروع کی گئی ہے، جو نوجوان لڑکیوں کو کھیل کی طرف راغب کرتی ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-6176
(Release ID: 1831689)
Visitor Counter : 146