وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں دفاعی حصول کونسل نے 76390 کروڑ روپےمالیت کی تجاویز کو منظوری دی، جس سے ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کو بڑا فروغ حاصل ہوا

Posted On: 06 JUN 2022 4:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’آتم نربھربھارت‘ کے لیے واضح کال کے بعد، دفاعی حصول کونسل (ڈی اےسی) نے، 06 جون 2022 کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں، ’خریداری (انڈین)‘، ’بائی اینڈ میک (انڈین)‘ اور ’بائی (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم)‘ زمروں کے تحت، 76390 کروڑ روپے مالیت کے مسلح افواج کے سرمائے کے حصول کی تجاویز کے لیے ضرورت کی قبولیت (اےاو این) کو تسلیم کیا گیا۔ اس سے ہندوستانی دفاعی صنعت کو خاطر خواہ فروغ ملے گا اور غیر ملکی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

ہندوستانی فوج کے لیے، مقامی ذرائع سے مقامی ڈیزائن اور ترقی پر زور دیتے ہوئے، ڈی اے سی نے، رف ٹیرین فورک لفٹ ٹرک (آر ٹی ایف ایل ٹیز)، پل بچھانے والے ٹینک (بی ایل ٹیز)، پہیوں والی آرمرڈ فائٹنگ وہیکلز (ڈبلیو ایچ اے ایف ویز) کے ساتھ ساتھ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل (اے ٹی جی ایمز) اور ویپن لوکیٹنگ رڈارس (ڈبلیوآر ایل ایس) کی خریداری کے لیے تازہ اے او اینس کا اعلان کیا۔

ہندوستانی بحریہ کے لیے، ڈی اے سی نے تقریباً 36000 کروڑ روپے کی مالیت کیا تخمینہ لاگت پر نیکسٹ جنریشن کارویٹس (این جی سی) کی خریداری کے لیے او این کی منظوری دی ۔ یہ این جی سی مختلف قسم کے کرداروں کے لیے ورسٹائل پلیٹ فارم ہوں گے جنمیں نگرانی کے مشن، ایسکارٹ آپریشنز، ڈیٹرنس، سرفیس ایکشن گروپ (ایس اے جی) آپریشنز، تلاش اور حملہ اور ساحلی دفاع شامل ہیں۔ یہ این جی سیز، جہاز سازی کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے نئے اندرونی ڈیزائن کی بنیاد پر تعمیر کیے جائیں گے اور حکومت کے ساگر (خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی) کے اقدام کو آگے بڑھانے میں تعاون کریں گے۔

ڈی اے سی نے نو رتن ،سی پی ایس ای، میسرز ہندوستان لیورلمیٹڈ کی طرف سے ڈورنیئر ہوائی جہاز اور ایس یو-30 ایم کے آئی ایرو-انجنوں کی تیاری کے لیے، خاص طور پر مقامی طور پر ایرو انجن کے مواد کو دیسی بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، اے او اینس کی منظوری دی۔

دفاع میں ڈیجیٹل تبدیلی کے حکومت کے وژن کی پیروی میں، ڈی اے سی نے،بائی (انڈین) زمرے کے تحت’ڈیجیٹل کوسٹ گارڈ‘ پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت، کوسٹ گارڈ میں مختلف سطحی اور ہوابازی کے کاموں، لاجسٹکس، فنانس اور ایچ آر کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ایک پین انڈیا محفوظ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔

*****

U.No.6166

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1831599) Visitor Counter : 174