اسٹیل کی وزارت

فولاد کے وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے این ایم ڈی سی کی ڈائمنڈ مائنز اینڈ ایکسپلوریشن کیمپ، پنّا کا دورہ کیا

Posted On: 06 JUN 2022 3:40PM by PIB Delhi

 

فولاد کے مرکزی وزیر، جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج دورے کے دوران ڈائمنڈ مائننگ پروجیکٹ، پنّا کی حالت کا جائزہ لیا اور مشورہ دیا کہ ہندوستان کی عدالت عالیہ سپریم کورٹ ہیں کی طرف سے منظوری ملنے اور دیگر متعلقہ منظوریاں موصول ہونے کے بعد کام کو تیزی سے بڑھانے اور معمول کے کاموں کی بحالی کے لیے تیار رہیں۔

Image

فولاد کے وزیر نے دن فیلڈ میں گزارا اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ماحول اور ترقی کو ساتھ ساتھ چلنا چاہئے اور اس ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے این ایم ڈی سی لمیٹڈ کی کوششیں انتہائی قابل تعریف ہیں۔ مالی سال 2021-22 میں جی ڈی پی کی 8.7فیصد کی بلند ترین شرح ، بڑی معیشتوں میں این ایم ڈی سی لمیٹڈ جیسی تنظیموں کے تعاون کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے‘‘۔

Image

ان کے ساتھ این ایم ڈی سی لمیٹڈ کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر جناب سمیت دیب اور فولادکی وزارت کے سینئر اہلکار بھی تھے۔Image


کمپنی کی کھوج کی سہولت اور ہیروں کی کانوں میں وزیر موصوف کا خیرمقدم کرتے ہوئے، سی ایم ڈی جناب دیب نے پروجیکٹ کے آغاز سے لے کر اب تک کے پس منظر، دھات کی قسم، اس کی پروسیسنگ، ہیرے کی پیداوار کی اقسام اور ماجھگاؤں میں ممکنہ ہیرے کے ذخائر جیسی تفصیلات ان سے شراکت کیں۔

قبل ازیں کل، جناب رام چندر پرساد سنگھ نے این ایم ڈی سی، پنا ڈائمنڈ سنٹر میں تلاش و جستجو کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ یہ ملک کا واحد ہیروں کی تلاش کا مرکز ہے۔ مزید برآں، عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر، فولاد کے وزیر نے مرکز میں شجرکاری بھی کی اور این ایم ڈی سی کے ملازمین سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے حلف لیا۔

Image

*****

U.No.6165

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1831597) Visitor Counter : 118