ریلوے کی وزارت
ریلوے کی وزارت نے جھانسی، کوٹا، آدرا، چندی گڑھ اور سکندرآباد میں واقع پانچ ریلوے انجینئرز ٹیریٹوریل آرمی رجمنٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا
جمال پور میں واقع ریلوے انجینئر رجمنٹ (ٹی اے) کو نیو جلپائی گوڑی-سلیگوری-نیومل-علی پوردوار-رنگیہ کے راستے پر آپریشنل رول کے لئے برقرار رکھا جائے گا
Posted On:
06 JUN 2022 3:23PM by PIB Delhi
جمال پور، جھانسی، کوٹا، آدرا، چندی گڑھ اور سکندرآباد میں واقع چھ ریلوے انجینئرز ٹیریٹوریل آرمی رجمنٹس کے موجودہ فنکشنل اسٹیبلشمنٹ کا جائزہ لینے کے لیے وزارت ریلوے میں تین ایگزیکٹیو ڈائرکٹرس/پرنسپل ایگزیکٹیو ڈائرکٹرس کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی نے ریلوے ٹی اے رجمنٹس کی آپریشنل ضروریات کا دوبارہ جائزہ لیا۔
مذکورہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر اور وزارت دفاع اور علاقائی فوج کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی منظوری سے، وزارت
ریلوے نے مندرجہ ذیل فیصلہ کیا ہے:-
- جھانسی، کوٹا، آدرا، چندی گڑھ اور سکندرآباد میں واقع پانچ ریلوے انجینئرز ٹیریٹوریل آرمی رجمنٹس کو ختم کرنا۔
- II. وزارت دفاع کی جانب سے دی گئی تجویز کےمطابق، نئی جلپائی گوڑی-سلی گوڑی-نیومل-علی پوردوار-رنگیہ (361 کلومیٹر) کے راستے پر آپریشنل کردار کے لیے جمال پور میں واقع ایک ریلوے انجینئر رجمنٹ (ٹی اے) کو سلی گوڑی کوریڈور کے ذریعے اہم ریل لنک کا احاطہ کرنے کے لیے اور آگے رنگیہ تک برقرار رکھا جائے گا۔
تقسیم کا عمل ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹیریٹوریل آرمی کی طرف سے 03 جون 2022کو وزارت ریلوے کے لیٹر کے جاری ہونے کی تاریخ سے نو ماہ کی مدت کے اندر مکمل کرنا ہے اور اس کے لیے طریقہ کار ڈی جی ٹی اے کو وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کی مشاورت سے طے کرنا ہے۔
*****
U.No.6164
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1831594)
Visitor Counter : 156