صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے گورکھپورمیں گیتا پریس کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی


صدرجمہوریہ کووند نے مالی بندشوں کے باوجود عوام کو سستی قیمتوں پر مذہبی کتابیں فراہم کرنے کے لئے گیتا پریس کی ستائش کی


Posted On: 04 JUN 2022 7:56PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووندنے  آج (4جون ، 2022) کو گورکھپورکے مقام پر گیتا پریس کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی اوراس سے خطاب کیا۔

 اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ، صدرجمہوریہ نے کہا کہ گیتا پریس نے اپنی اشاعتوں کے ذریعہ بھارت کے روحانی اورثقافتی علم ودانش کو  عوام تک لے جانے میں بہت اہم کرداراداکیاہے ۔ انھوں نے اس بات کو اجاگرکیا کہ گیتا پریس کو قائم کرنے کا مقصد گیتاکو خالص شکل میں اورصحیح معنی کے ساتھ اورکم قیمت پر عوام کے لئے دستیاب کراناتھا، جو کہ اس دورمیں آسانی سے دستیاب نہیں تھیں ۔ انھوں نے کہاکہ یہ ہم سب کے لئے بہت فخرکی بات ہے کہ کولکاتہ سے شروع کی گئی ایک چھوٹی سی  پہل ،اب پورے بھارت میں اپنے کام کے لئے جانی جاتی ہے ۔

صدرجمہوریہ نے اس بات کونمایاں کیا کہ بھگوت گیتا کے ساتھ ساتھ ، گیتا پریس، رامائن ، پران، اپانیشد ، بھکت-چریتروغیرہ جیسی کتابیں بھی شائع کرتی ہے ۔ اس نے اب تک 70کروڑسے زائد کتابیں شائع کرکے ایک ریکارڈ قائم کیاہے اوراسے ہندومذہبی کتابوں کے سب سے بڑے ناشرہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے ۔ انھوں نے مالی بندشوں کے باوجود کم قیمت پرعوام کو مذہبی کتابیں فراہم کرنے کے لئے گیتا پریس کی ستائش کی۔

صدرجمہوریہ نے گیتاپریس کے‘ کلیان ’میگزین کو مذہبی نقطہ نظرسے جمع کرنے کے قابل ادب کے طورپرایک باوقارمقام حاصل ہے ۔ یہ شاید بھارت میں  گیتا پریس کی سب سے مشہوراشاعتوں میں سے ایک سب سے زیادہ  بڑے پیمانے پرپڑھا جانے والا مذہبی جریدہ ہے ۔

صدرجمہوریہ نے اس بات کو اجاگرکیاکہ گیتا پریس کی موجودہ 1850اشاعتوں میں سے تقریبا 760اشاعتیں  سنسکرت اورہند ی  زبانوں میں ہیں لیکن باقی اشاعتیں  گجراتی ، مراٹھی ، تیلگو، بنگالی ، اڑیہ ، تمل ، کنڑ، آسامی ، ملیالم ، نیپالی ، اردو ، پنجابی اور انگریزی جیسی دیگرزبانوں میں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس سے ہماری بھارتی ثقافت کی کثرت میں وحدت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ بھارتی ثقافت میں مذہبی اور روحانی بنیاد مشرق سے مغرب تک اورشمال سے جنوب تک ایک جیسی ہے ۔

صدرجمہوریہ نے گیتا پریس کے بیرون ملک اپنی شاخیں قائم کرنے سے متعلق منصوبے کا ذکرکیا اورامید ظاہرکی کہ اس توسیع کے توسط سے ، پوری دنیا بھارت کی ثقافت اور فلسفے سے فیض حاصل کریگی ۔ انھوں نے گیتا پریس پرزوردیا کہ وہ بیرون ملک آباد بھارت نژاد افراد کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کریں کیونکہ وہ بھارتی ثقافت کے پیغام رساں ہیں ، جو دنیا کو ہمارے ملک کے ساتھ جوڑتے ہیں ۔

 صدرجمہوریہ کی تقریر ملاحظہ فرمانے کے لئے  براہ کرم یہاں کلک کریں :

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6154



(Release ID: 1831476) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi