عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اتراکھنڈ جیسی ہمالیائی ریاستیں ایرومیٹک اسٹارٹ اپس کا سرچشمہ بن سکتی ہیں: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


سی ایس آئی آر مصنوعات کی ترقی سے لے کر مارکیٹنگ تک جامع ہینڈ ہولڈنگ فراہم کر رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 05 JUN 2022 6:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 جون 2022/

اتراکھنڈ سمیت ہمالیائی ریاستیں خوشبودار مصنوعات کےاسٹارٹ اپس کے لیے ایک چشمہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ ہمالیائی ریاستوں میں جغرافیہ اور موسمی حالات دواؤں اور خوشبودار پودوں کی کاشت کے حق میں ہیں اور انہیں ایگری ٹیک انٹرپرائزز میں تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ خاص طور پر جاری وبائی امراض کی وجہ سے متعلقہ دواؤں کے پودوں میں حالیہ دلچسپی کے پیش نظر ہے۔

یہ بات آج مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اُس وقت کہی جب وہ سول سوسائٹی کی تنظیموں سے بات چیت کر رہے تھے۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این جی اوز کے ساتھ یہ گفتگو مرکزی حکومت کے سماجی خدمت سے وابستہ افراد کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک آؤٹ ریچ پروگرام کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات چیت حکومت کے لیے قیمتی آراء اور تجاویز فراہم کرتی ہے۔

مرکزی وزیر نے تنظیموں کی طرف سے کئے جا رہے کام کی ستائش کی اور کہا کہ وہ ہمارے ملک کے دور دراز کونوں میں لوگوں تک پہنچنے اور ان پر اثر انداز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ خوشبودار پودوں کے لیے اتراکھنڈ کی سازگار آب و ہوا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 'خوشبو مشن' شروع کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  سی ایس آئی آر مصنوعات کی ترقی سے لے کر مارکیٹنگ تک جامع ہینڈ ہولڈنگ فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے گزشتہ 8 سالوں میں قوم کو اسٹارٹ اپس کا مرکز بنایا ہے، لیکن ہمیں اپنے وژن کو آئی ٹی سے چلنے والے خدمات کے شعبے سے آگے بڑھانے اور اپنی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے ایگری ٹیک سیکٹر کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر نے اس بات کی بھی وکالت کی کہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز ٹیلی میڈیسن کی تلاش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ جیسی پہاڑی ریاست میں اس طرح کے ’ڈاکٹر آن وہیل‘ ایک گھنٹے کے اندر نہ صرف تشخیصی جانچ بلکہ ماہرانہ مشاورت فراہم کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جہاں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں نے ملک کی اجتماعی نفسیات میں نئی ​​امیدیں جگائی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک نظر انداز کیے گئے شمال مشرقی ہندوستان میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہمارے تمام لوگوں میں سرمایہ کاری کرنے کی حکومت کی خواہش کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ان حصوں میں ریلوے اور ہوائی ڈھانچے کی ترقی کا مطلب باقی ہندوستان سے ان کی علیحدگی کا خاتمہ ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں حکومت کی توجہ روزگار پیدا کرنے اور ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت سازی پر مرکوز رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ لوگوں کے لیے کی جا رہی سخت محنت سے لوگوں میں ہندوستان کی قیادت میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نئے طریقہ کار اور ہماری سیاست کے ایک نئے کلچر کی تائید ہمارے شہریوں نے کی ہے جنہوں نے حکومت پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔

********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6137


(Release ID: 1831403) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Punjabi