قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے ایس ٹی طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے لئے فیلو شپ اور اسکالر شپ (این ایف ایس ٹی) سے ناگالینڈ کی لوبینو موزئی کو پی ایچ ڈی کے لئے اپنا مشکل فیلڈ سروے کامیابی سے مکمل کرنے میں مدد ملی


قبائلی امور کی وزارت ریسرچ اسکالروں کو این ایف ایس ٹی اور دیگر فیلو شپ پلیٹ فارموں کے ذریعے ان تحقیقی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کے لئے گرانقدر امداد فراہم کرتی ہے

Posted On: 05 JUN 2022 5:26PM by PIB Delhi

شعبۂ علم الحیوانات ، ناگالینڈ یونیورسٹی، لومام میں گیسٹ فیکلٹی ڈاکٹر لوبینو موزئی نے 2013 میں ناگالینڈ کے 8 اضلاع میں فیلڈ سروے کے ذریعے کیڑے مکوڑوں کو خوراک کے طور پر استعمال،  کیڑوں کے طبی استعمال کو موضوع بنا کر پی ایچ ڈی جوائن کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے  انہیں ریاست بھر کے 53 گاؤوں میں جانا تھا اور یہ کام مالی استحکام کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا تھا۔ این ایف ایس ٹی کے تحت انہیں  اپریل 2015 سے مارچ 2020 تک کے لئے 5 سالہ فیلو شپ دیا گیا،، جس سے وہ اس کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچا سکیں۔

WhatsApp Image 2021-12-20 at 10.03.56 AM.jpeg

انہوں نے جون 2014 میں اپنا تحقیقی کام شروع کیا اور انہیں بے انتہا مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ ان کے پاس کوئی فیلو شپ نہیں تھا۔ اس وقفے کے دوران انہیں اپنے والدین اور خاندان والوں سے مالی مدد لینی پڑی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ خوش قسمت تھیں کہ انہیں این ایف ایس ٹی کے تحت اپریل 2015 سے مارچ 2020 کے لئے 5 سالہ فیلو شپ کے لئے منتخب کیاگیا۔ اس مدت کے دوران انہوں نے 2018 تک  فیلڈ سروے کیا۔ این ایف ایس ٹی فیلو شپ کی مدد سے ہی وہ علم الحیوانات ڈویژن، آئی اے آر آئی، پوسا، نئی دلی میں خوراک کے طور پر استعمال کئے جانے والے کیڑے مکوڑوں پر فیلڈ سروے اور لیبا ریٹری کے کام کو مکمل کر سکیں۔

انہوں نے قبائلی امور کی وزارت حکومت ہند کے تئیں اظہار تشکر کیا، جس نے این ایف ایس ٹی اور دیگر اسکالر شپ پلیٹ فارموں کے ذریعے ریسرچ اسکالروں کو گرانقدر امداد و تعاون دینے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ریسرچ مکمل کی اور 13 جولائی 2021 کو انہیں زولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہوئی۔ یہ ڈگری انہیں ناگالینڈ یونیورسٹی لومامی سے حاصل ہوئی۔

انہوں نے بڑے فخر کے ساتھ اپنے سپر وائزر، پروفیسر ایل این   ککاتی کا ذکر کیا، جنہوں نے ریسرچ کے تمام پہلوؤں پر انہیں بہترین کارکردگی کی جانب حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ککاتی شعبہ زولوجی ، ناگالینڈ یونیورسٹی، لومامی کے دیگر ریسرچ اسکالروں اور طلبہ کے لئے بھی تحریک کا وسیلہ ہیں۔ ان کی نگرانی میں کام کر چکے تمام طلبہ مستقبل میں ان ہی کی طرح عظیم استاد اور ماہر تعلیم بننے کا عزم رکھتے ہیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1831375) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi