جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب بھگونت کھوبا نے این ایس ای ایف آئی کی آل انڈیا روف ٹاپ شمسی بیداری مہم کی شروعات کی

Posted On: 05 JUN 2022 12:04PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی  کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے کرناٹک کے بیدر میں ایک پروگرام میں آل انڈیا روف ٹاپ شمسی بیداری مہم کی شروعات کی۔ اس موقع پر حکومت کرناٹک کے توانائی اور کنڑ ثقافت کے وزیر جناب وی سنیل کمار، این ٹی پی سی راما گنڈم کے چیف جنرل منیجر، این ایس ای ایف آئی کے چیئرمین جناب پرنو آر مہتہ، این ایس ای ایف آئی کے سی ای او جناب سبرامنیم پولپکا، کے آر ای ڈی ایل کے چیئرمین جناب چندر کانت بسوراج پاٹل، اور بیدر کے ڈی سی آئی اے ایس جناب گووند ریڈی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JHFH.jpg

اس کا افتتاحی پروگرام کل منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں اپنے خطاب کے دوران مرکزی وزیر جناب کھوبا نے کہا کہ لوگوں کی حصہ داری کے بغیر کوئی بھی بڑا کام کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ روف ٹاپ شمسی پروگرام عام آدمیوں کو گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلی کی سمت میں اپنا تعاون دینے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ اس مہم کا نام ’’گھر کے اوپر، سولر اِز سُپر‘‘ ہے جس کا مقصد مقامی حکومت، شہریوں، آر ڈبلیو اے اور میونسپل کونسلوں کو شمسی روف ٹاپ کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے جمع کرنا ہے۔ جناب کھوبا نے بھارت میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی کے بارے میں بات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GD0L.jpg

وزیر اعظم جناب مودی جی متعینہ پنچامرت اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی وزیر جناب کھوبا نے کہا کہ ان کی وزارت 2030 تک 500 گیگا واٹ غیر حجری کے ہدف کو حاصل کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روف ٹاپ شمسی توانائی اہم رول ادا کرے گی اور اس ہدف کو حاصل کرنے میں دوسرے اور تیسرے درجے کے شہر اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکیلے کرناٹک میں 1 گیگا واٹ روف ٹاپ شمسی توانائی کی صلاحیت ہے۔ جناب کھوبا نے بتایا کہ ان کی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) گھروں میں سولر لگانے کے لیے 40 فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ اس لیے انہوں نے عوام سے مرکزی حکومت سے سبسڈی کا استعمال کرکے چھت پر شمسی نظام قائم کرنے کی اپیل کی۔ جناب کھوبا نے کہا کہ انہوں نے بیدر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر روف ٹاپ سولر لگانے کا حکم دیا ہے۔

جناب وی سنیل کمار نے حکومت کرناٹک کی قابل تجدید توانائی (آر آئی) اسکیموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے پی ایم-کسم یوجنا پر روشنی ڈالی اور کسانوں سے ایم این آر ای اور ریاستی حکومت کے ذریعے دیے جا رہے فوائد کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

اس اسکیم میں کسانوں کو مرکز اور ریاست ہر ایک کے ذریعے شمسی پمپ لگانے کے لیے 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

جرمن سولر ایسو سی ایشن (بی ایس ڈبلیو) اور جرمنی کی اقتصادی تعاون اور ترقیاتی وزارت (بی ایم زیڈ) کے تعاون سے این ایس ای ایف آئی سکوا کے وی پی پروگرام کے تحت شمسی توانائی کے بارے میں بیداری بڑھانے کے مقصد سے تین سال چلنے والا آل انڈیا روف ٹاپ بیداری پروگرام شروع کر رہا ہے۔ اس کا مقصد 100 ہندوستانی قصبوں اور شہروں، خاص کر دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں شمسی روف ٹاپ کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6128



(Release ID: 1831357) Visitor Counter : 187