وزارت اطلاعات ونشریات
ایم آئی ایف ایف نے بھارت – جاپان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ منائی
جاپانی شارٹ فلم پیکج کو #MIFF میں دکھایا جائے گا
Posted On:
02 JUN 2022 5:47PM by PIB Delhi
17واں ممبئی بین الاقوامی فلمی میلہ، ہند –جاپان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منارہا ہے۔اس موقع کو یادگار بنانے اور دونوں ممالک کےدرمیان رشتوں کی مضبوطی کے لئے کل شام 6 بجے ممبئی کے فلم ڈویژن کمپلیکس کے آڈیٹوریم -1 میں 5 شارٹ فلموں کے ایک خصوصی پیکج کو ایم آئی ایف ایف میں دکھایا جائے گا۔
اس پیکج میں شارٹ شارٹس فلم فیسٹول اور ایشیا سے 5 مختصر افسانوں پر مشتمل فلموں کا انتخا ب کیا گیا ہے۔شارٹ شارٹس فلم فیسٹول اور ایشیا (ایس ایس ایف ایف اور اے ایس آئی اے )1999سے ٹوکیو میں منعقدہونے والا ایک سالانہ آسکر –کوالی فائنگ شارٹ فلم فیسٹول ہے۔یہ ایشیا میں سب سے بڑا بین الاقوامی شارٹ فلم فیسٹولس میں سے ایک ہے ۔
آئیے، ہم اس خصوصی پیکج کے تحت دکھائی جانے والی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
1-ہوم اوے فرام ہوم
ڈائریکٹر : جیمس جراجو

ٹیکسی ڈرائیور ، نوجوان لڑکی اور پیکر پیکر ٹوکیوکاسفر کرتے ہیں، جو بالترتیب افریقہ ، یوروپ اور جنوبی مشرقی ایشیا میں اُس ہرایک گھر سے جُڑا ہوا ہے ۔اکیکو، ایک جاپانی خاتون ہیں،جو ہر سفر میں شامل ہوتی ہیں۔
2.شیکپئر انٹوکیو
ڈائریکٹر: یو کو سیتو

شیکسپئیر کا ایک آسٹریلیائی مداح ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ اپنے دبنگ بڑے بھائی سے دور ہونے اور اپنی آزادی حاصل کرنے کے لئے ٹوکیو کاسفر کرنے کی خاطر ایک جرأت مندانہ کام پر نکلتا ہے ۔ اپنے اس سفر میں وہ زرہ پوش کے اپنے علم ،اپنی اسکیچ بک ،اپنی عقلمندی کا استعمال کرکے ان لوگوں کا دل جیتنے کی کوشش کرتا ہے ، جن سے وہ ملاقات کرتا ہے۔
3.جوس کا ٹور دی ٹوکیو
ڈائریکٹر : کیمئے ٹناکا

یہ فلم میکسیکن کے ایک نوجوان شخص جوس اور اس کے ٹوکیو کے پہلے سفر کی کہانی ہے ، جب وہ ایک سوشل میڈیا کی ہستی الیکس کے لئے کام کرتا ہے ۔اپنے خواب کی تکمیل کی کوشش میں شہر کے چاروں طر ف چہل قدمی کرتے ہوئے جوس کو پُرکشش شہر کا پتہ چلتا ہے ۔
4- دس از ٹوکیو
ڈائریکٹر: بین سوزوکی

یہ فلم کینٹو اور ایلیس کی کہانی ہے ،جنہیں سنگا پور کی ایک کمپنی میں بطور ملازم منتخب کیا گیا ہے۔ کینٹو کو کمپنی کے صد ر ایلیس کوانگ ، جو، ٹوکیو آئے ہیں، کے ساتھ رہنے کا کام سونپا گیا ہے۔ان کا نرم رویہ ایلس کو حیران کرتا ہے۔ حالانکہ جب وہ ایک ساتھ ٹوکیو میں قابل دیدار مقامات کے سفر پر جاتے ہیں تودلوںمیں ایک تبدیلی آتی ہے۔
5-شابو شابو اسپرٹ
ڈائریکٹر : یوکوسیتو

ایک فکر مند والد سوزو یہ دیکھنے کے لئے کہ ان کی بیٹی کا منگیتر اس کے لائق ہے کہ نہیں ، جانچ پڑتال کرتا ہے۔ان کی اہلیہ شابو -شابو کھانے کے لئے ایک نابے (کھانا پکانے کا برتن) تیار کرتی ہے۔
ہمارا ماننا ہے کہ آپ جیسے فلم شائقین کے بہترین الفاظ سے اچھے فلمیں چلتی ہیں۔ ہیسٹیگ # اینی تھنگ فار فلمس # فلم کے لئے کچھ بھی اور – ایم آئی ایف ایف 2022 کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پر فلموں کے لئے اپنے لگاؤ کو مشترک کریں ۔ ہاں ، فلموں سے اپنے لگاؤ کو دوسروں تک پہنچائیں۔
کون سی # ایم آئی ایف ایف 2022 فلموں نے آپ کے دل کی دھڑکن کو کم یا زیادہ کردیا ہے؟ ہیش ٹیگ# مائی ایم آئی ایف ایف لو کا استعمال کرکے دنیا کو اپنی پسندیدہ ایم آئی ایف ایف فلموں کے بارے میں بتائیں ۔
اگر آپ کہانی سے متاثر ہیں تورابطہ کریں ! کیا آپ فلم یا فلم ساز کے بارے میں زیادہ جاننا چاہیں گے؟ خاص طور پر کیا آپ صحافی یا بلاگر ہیں ، جو فلم سے متعلق افراد سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ ہمارے افسر مہیش چوپڑہ سے 9953630802 -91 +پر رابطہ کریں ۔ آپ ہمیں .miff.pib[at]gmail[dot]com پر بھی لکھ سکتے ہیں۔
وبا کے بعد فلمی میلے کے پہلے ایڈیشن کے لئے ، فلمی شائقین کے میلے میں آن لائن بھی شریک ہوسکتے ہیں
https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk پر ایک آن لائن وفد (یا ہائی برڈ موڈ کے لئے ) کے طورپر مفت میں رجسٹریشن کریں ۔مقابلہ جاتی فلمیں جب دستیاب ہوں گی ، یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
*************
ش ح۔ع ح۔رم
U-6056
(Release ID: 1830717)
Visitor Counter : 245