وزارت سیاحت
سیاحت کی وزارت نے ڈرافٹ نیشنل ٹورزم پالیسی کے بارے میں ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا
جناب جی کشن ریڈی، جناب نتن جیرام گڈکری، جناب ہردیپ سنگھ پوری، جناب منسکھ منڈاویہ، جناب اجے بھٹ اور جناب شری پد یسو نائک نے میٹنگ میں شرکت کی
Posted On:
02 JUN 2022 7:30PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت نے یکم جون 2022 کو ہوٹل اشوک چانکیہ پوری دہلی میں ڈرافٹ نیشنل ٹورزم پالیسی پر ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا۔

ڈرافٹ نیشنل ٹورزم پالیسی پر جامع مباحثے کے لئے سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈینے مختلف وزارتوں سے مرکزی وزرا کو مدعو کیا۔ میٹنگ میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر جناب نتن جیرام گڈکری، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب منسکھ منڈاویہ، سیاحت اور دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ اور سیاحت اور جہاز رانی کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک نے شرکت کی۔
مختلف مرکزی وزارتوں کے سکریٹریز اور دیگر سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

ڈرافٹ نیشنل ٹورزم پالیسی پر تفصیل سے غور وخوص کیا گیا اور مشاورتی میٹنگ کے دوران کئی گراں قدر تجاویز پیش کی گئیں۔
سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے گراں قدر تجاویز کی ستائش کی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ میٹنگ کے دوران موصول ہونے والی مختلف تجاویز کو مناسب طریقے سے شامل کرنے کے بعد ڈرافٹ نیشنل ٹورزم پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
*****
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 6044
(Release ID: 1830624)
Visitor Counter : 149