نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور سینیگل نے ثقافتی تبادلے، امورِ نوجواں میں تعاون اور عہدیداروں کے لیے  ویزا سے آزاد نظام سے متعلق تین مفاہمت ناموں پر دستخط کیے


ترقی کی جانب سینیگل کی پیش قدمی میں بھارت  اس کا قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لیے پر عزم ہے – نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے ڈاکر میں صنعت کارانہ تربیت اور ترقیاتی مرکز (سی ای ڈی ٹی) کی جدید کاری کے دوسرے مرحلہ کا اعلان کیا

جناب نائیڈو نے سینیگل کے صدر کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کی

نائب صدر جمہوریہ نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جامع کنونشن کو جلد اپنائے جانے کے سلسلے  میں سینیگل کی حمایت مانگی

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہند-سینیگل تعلقات کو آگے بڑھانے کا زبردست امکان ہے

Posted On: 02 JUN 2022 2:08PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ، جناب ایم وینکیا نائیڈو، جو تین روزہ دورے پر باہر گئے ہوئے ہیں، کل سینیگل پہنچ گئے جہاں ڈاکر ہوائی اڈے پر سینیگل کی طرف سے وہاں کی وزیر خارجہ محترمہ ایساتا ٹال سال نے ان کا استقبال کیا۔ سینیگل کا یہ پہلا اعلیٰ سطحی ہندوستانی دورہ ہے اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کے 60 سال پورا ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013WAQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MZT1.jpg

نائب صدر جمہوریہ یکم جون، 2022 کو سینیگل کی راجدھانی ڈاکر پہنچے

راجدھانی ڈاکر میں، جناب نائیڈو نے سینیگل کے صدر ہز ایکسی لینسی جناب میکی سیل کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کی قیادت کی اور سینیگل کو دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی فریم ورک کے توسط سے سینیگل کی سماجی و اقتصادی ترقی  میں مدد کرنے کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم کا یقین دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NQ3X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00413BM.jpg

نائب صدر جمہوریہ نائیڈو یکم جون، 2022 کو ڈاکر میں سینیگل کے صدر سے ملاقات کرتے ہوئے

ان مذاکرات کے دوران، مختلف شعبوں میں دو طرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے دونوں فریقین کے ذریعے تین مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔ پہلا مفاہمت نامہ ڈپلومیٹک اور آفیشیل پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا سے آزاد نظام سے متعلق ہے، جو عہدیداروں/سفارت کاروں  کے بلا روک ٹوک سفر کے توسط سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرے گا۔

دوسرا مفاہمت نامہ 26-2022 کی مدت کے لیے ثقافتی  تبادلہ کے پروگرام (سی ای پی) کی جدید کاری سے متعلق ہے۔ ہندوستانی اور سینیگل  ثقافت  کی عظمت کی تعریف کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے اعتماد کا اظہار کیا کہ سی ای پی کی جدید کاری کے ساتھ، ثقافتی  تبادلے میں اضافہ ہوگا، جس سے دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان باہمی رابطے مضبوط ہوں گے۔

تیسرا مفاہمت نامہ امورِ نوجواں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق ہے۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ بھارت اور سینیگل دونوں نسبتاً نوجوانوں کی آبادی والے ملک ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ مفاہمت نامہ اطلاع، علم، بہتر طور طریقوں اور نوجوانوں کی آمد و رفت کے توسط سے دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005CM5D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0067FLZ.jpg

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار اور سینیگل کی وزیر خارجہ محترمہ ایساتا ٹال سال نے یکم جون، 2022 کو ڈاکر میں نائب صدر جمہوریہ نائیڈو اور سینیگل کے صدر کی موجودگی میں مفاہمت ناموں پر دستخط کیے اور ان کا لین دین کیا۔

افریقہ کی مثالی جمہوریتوں میں سے ایک کے طور پر خود کو  قائم کرنے کے لیے سینیگل کی تعریف کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریتوں  کے طور پر بھارت اس سلسلے میں سینیگل کی کامیابی کی تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ جمہوریت اور سیکولر ازم  کی یہ مشترکہ قدریں دونوں ممالک کے درمیان میٹھے اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس حقیقت پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھارت-سینیگل کی تجارت، کووڈ-19 وبائی مرض کے باوجود پچھلے ایک سال کے دوران 37 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 1.5 بلین ڈالر کی ہو گئی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں تنوع پیدا کرنے کی بھی اپیل کی اور اس کے لیے خاص طور پر زراعت، تیل اور گیس، صحت، ریلوے، کانکنی، دفاع، سبز توانائی وغیرہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

سینیگل سے کھادوں کے اہم عنصر، فاسفیٹ کی بڑی مقدار میں ہندوستانی درآمدات کا ذکر کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں، خاص طور سے ہیوی ارتھ موونگ کمپنیاں، اس شعبے میں اپنی مہارت کی پیشکش کر سکتی ہیں۔

بین الاقوامی شمسی اتحاد کا رکن بننے کے لیے سینیگل کو مبارکباد دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت؛ آئی ایس اے اور ایک سورج، ایک دنیا، ایک گرڈ (او ایس او ڈبلیو او جی) پہل کے تحت سینیگل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے تئیں پر امید ہے۔

یہ دوہراتے ہوئے کہ بھارت ترقی کی جانب سینیگل کا ایک قابل اعتماد شراکت دار بننے کے لیے پر عزم ہے، جناب نائیڈو نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر میں صنعت کاری کی تربیت اور ترقیاتی مرکز (سی ای ڈی ٹی) کے جدید کاری کے دوسرے مرحلہ کو منظوری دے دی گئی ہے اور اس کا نفاذ جلد ہی شروع ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ سی ای ڈی ٹی کا قیام 2002 میں ہندوستانی گرانٹ  کی مدد کے تحت ڈاکر میں کیا گیا تھا اور ہر سال بنیادی طور پر سینیگل کے، لیکن 19 دیگر افریقی ممالک سے بھی، تقریباً 1000 نوجوان، اس سینٹر میں چھ چھ الگ مضامین میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ سینیگل، فرنچ زبان بولنے والا ملک ہونے کے ناطے، آئی ٹی ای سی کے تحت مختلف تربیتی/صلاحیت سازی کے پروگراموں کا فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں ہے، جو انگریزی زبان میں ہیں، جناب نائیڈو نے سینیگل کے عوامی خدمت گاروں کے لیے ایک بار میں 20 افراد کے لیے انگریزی کی ٹریننگ پر ایک مخصوص آئی ٹی ای سی پروگرام کی پیشکش کی۔

سال 2021 میں سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ آف فارین سروس (ایس ایس آئی ایف ایس) اور سینیگل کی وزارت خارجہ کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامے کا ذکر کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے اس سال کے آخر میں ایس ایس آئی ایف ایس میں سینیگل کے 15 سفارت کاروں کے ایک بیچ کو ٹریننگ دینے کا اعلان کیا۔

یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ افریقی طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے بھارت آتے ہیں، جناب نائیڈو نے ای-ودیا بھارتی اور ای-آروگیہ بھارتی (ای-وی بی اے بی) پہل (مواصلاتی تعلیم اور ٹیلی-میڈیسن) کو نافذ کرنے میں سینیگل کے ساتھ تعاون بڑھانے کی اپیل کی، جس سے سینیگل کے طلباء کو فائدہ حاصل ہوگا۔

گفتگو کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے اے وی ایسو-6 جہاز کے عملہ کے ممبران – چار ہندوستانی شہریوں، جنہیں مبینہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں جون 2021 سے سینیگل میں حراست میں رکھا گیا ہے، کے سلسلے میں سینیگل حکومت سے ان کے مقدمے میں تیزی لانے کی درخواست کی، تاکہ رہا ہونے پر وہ اپنے فکرمند اہل خانہ کے پاس پہنچ سکیں۔

جناب نائیڈو نے سینیگل کی اقتصادیات میں ان کے بیش قیمتی تعاون کے لیے تقریباً 2000 ہندوستانی شہریوں کی چھوٹی برادری کی تعریف کی اور ہندوستانی شہریوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے سینیگل حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

بھارت کی مستقل یو این ایس سی رکنیت کے لیے سینیگل کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے عام افریقی موقف کے لیے بھارت کی اٹوٹ حمایت کو دوہرایا، جو ایج وینی اتفاق رائے اور سرطے اعلامیہ میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے افریقی بر اعظم کے ساتھ کی گئی تاریخی نا انصافی کو درست کرنے کی ضرورت کو نشان زد کیا۔

مؤثر کثیر ابعادیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، جناب نائیڈو نے ناوابستہ تحریک (نام) کو پھر سے فعال اور مضبوط کرنے اور ترقی پذیر دنیا کے لیے  اہم عصری امور کے تئیں اسے مزید حساس اور جوابی کارروائی کے لیے تیار بنانے کی اپیل کی۔ تمام شکلوں اور اظہار میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے، انہوں نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی دہشت گردی سے متعلق جامع کنونشن (سی سی آئی ٹی) کو جلد از جلد اپنائے جانے کے لیے سینیگل کی حمایت مانگی اور اسے سرحد پار دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اہم بتایا۔

گفتگو کے دوران، نائب صدر جمہوریہ نے سینیگل کو افریقی یونین کی صدارت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے حال ہی میں ’افریقہ کپ آف نیشنز‘ فٹبال ٹورنامنٹ میں ’لائنز آف ٹیرانگا‘ کی جیت کے لیے صدر اور سینیگل کے لوگوں کو مبارکباد دی اور قطر میں فیفا ٹورنامنٹ کے لیے سینیگل کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، رکن پارلیمنٹ جناب سشیل کمار مودی، جناب وجے پال سنگھ تومر اور جناب پی رویندر ناتھ اور سینئر افسران و معزز افراد موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6028


(Release ID: 1830569) Visitor Counter : 153