وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور ان کے اسرائیلی ہم منصب مسٹر بینجمن گانٹز نے نئی دہلی میں دو طرفہ بات چیت کی


مستقبل کی ٹیکنالوجیوں اور دفاعی تعاون میں تحقیق و ترقی پر توجہ کے ساتھ، تمام ڈومینز میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

موجودہ فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دفاعی تعاون پر ہندوستان-اسرائیل وژن کو اختیار کیا گیا

Posted On: 02 JUN 2022 3:04PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 02 جون 2022 کو نئی دہلی میں اسرائیل کے وزیر دفاع مسٹر بینجمن گانٹز کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران دو طرفہ، علاقائی اور دفاعی صنعتی تعاون سے متعلق وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے موجودہ ملٹری ٹو ملٹری سرگرمیوں کا جائزہ لیا جو کووڈ- 19 وبائی امراض کی وجہ سے چیلنجوں کے باوجود بڑھی ہیں۔ انہوں نے مستقبل کی ٹیکنالوجیوں اور دفاعی تعاون میں تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے باہمی سلامتی کے چیلنجوں اور متعدد اسٹریٹجک اور دفاعی امور پر ان کے ہم آہنگی کو تسلیم کیا۔ انہوں نے تمام فورمز پر تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہند-اسرائیل دفاعی تعاون کے موجودہ ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے ارادے سے، دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون پر ہندوستان-اسرائیل وژن کو اپنایا۔ دونوں وزراء کے درمیان مستقبل جاتیدفاعی ٹیکنالوجیوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے ارادے کے خط کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

قبل ازیں دن میں، اسرائیل کے وزیر دفاع نے قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا اور یادگار پر گل ہائے عقیدت چڑھا کر شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ان کی دو طرفہ ملاقات سے قبل انہیں رسمی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

دورہ کرنے والی معزز شخصیت 02 جون 2022 کی صبح ہندوستان کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچی۔ یہ ان کا پہلا دورہ ہندوستان تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ دفاعی تعاون دوطرفہ تعاون کے اہم ستونوں میں سے ایک رہا ہے۔ اس سال ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سرکاری سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

*****

U.No.6030

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1830548) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil