وزارت اطلاعات ونشریات
برازیل انیم!آرٹ انٹرنیشنل اینیمیشن فیسٹول کی فلمیں ایم آئی ایف ایف 2022 میں دکھائی جائیں گی
Posted On:
02 JUN 2022 3:25PM by PIB Delhi
ممبئی، 2 جون 2022
انیم!آرٹ برازیل میں ایک انٹرنیشنل اینیمیشن فیسٹیول ہے جوکہ طلباء ناظرین پر فوکس کرتا ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد اینیمیشن کلچر کو تقویت دینا اور برازیل کی اینی میشن انڈسٹری میں پیشہ ورانہ فنکارانہ ترقی کی راہیں پیش کرنا ہے۔ انیم!آرٹ پوری دنیا کے بچوں، نوجوانوں اور پرفیشنلز کے درمیان آڈیو ویژول پروڈکشنز کی تخلیق کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔ برازیلی اور غیر ملکی طلباء کے درمیان ثقافتی اور آڈیو ویژول تبادلوں کے سلسلے کو فروغ دینے کے اپنے مقصد کے ایک حصے کے طور پر، انیم!آرٹ کو دیگر فلم فیسٹول کے ساتھ شراکت میں دنیا بھر کے کئی شہروں میں دکھایا جاتا ہے۔ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا 17 واں ایڈیشن اپنے مندوبین کے لئے ایک خصوصی پیکج کے ذریعے انیم!آرٹ کا لطف بھی لا رہا ہے ۔ یہ فلمیں 3 جون 2022 کو صبح 11.30 بجے آر آر۔III، فلمز ڈویژن کمپلیکس میں دکھائی جائیں گی۔
اس پیکیج میں برازیل سمیت مختلف ممالک کی 11 فلمیں ایوارڈ یافتہ اینی میشن فلمساز الیگزینڈر جورووینا نے منتخب کی ہیں۔ سال 2001 سے انہوں نے انیم!آرٹ کے سولہ ایڈیشنوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان کی ایوارڈ یافتہ فلموں میں ’گیٹ آؤٹ آف دی مڈ‘، ’جیکیری‘ اور ’سپلیکا کیئرنس' شامل ہیں۔ فلمساز اور کیوریٹر تہذیب کھرانہ ایم آئی ایف ایف 2022 میں ان فلموں کو پیش کریں گے۔
آئیے انیم!آرٹی پیکج میں شامل فلموں پر ایک نظر ڈالیں:
1۔ آنلی اے چائلڈ
یہ ایک ویژول نظم ہے جس میں اقوام متحدہ کی 1992 کی ریو سربراہ کانفرنس میں بارہ سالہ سیورن سوزوکی کے ذریعے کہے گئے الفاظ کو شکل اور رنگ دیئے گئے ہیں، اس کے لئے بامعنی تصاویر اور زوردار اینیمیٹڈ تشبیہات کا استعمال کیا گیا تھا۔ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی اس فلم کو سیمون جیامپاؤلو نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
2. وھین اویری تھنگ از بورن
پامیلا پیریگرینو کی ہدایت کاری میں بننے والی برازیل کی یہ فلم میٹھے پانیوں کی اورکسا کی کہانی بیان کرتی ہے،جو کہ فرٹی لٹی کی دیوی ہے اور زمین کی پرورش کرتی ہے اور ہر چیز کو اگاتی ہے۔
3. کاسٹ اَوے
ایک تنہا لڑکی دنیا دے دور آسمان میں رہتی ہے اور دنیا اسے خوفزدہ کرتی ہے۔ ایک دن، اچانک کوئی اس کے پاس آتا ہے اور اس کی عادت میں خلل ڈال کر اسے بادل سے نیچے گرا دیتا ہے۔ فرانس کی اس فلم کی ہدایت کاری راشیل بوسک بیئرن، ونسنٹ کیریٹ، سائمن فیبری، میری گوتھیئر، مارگو لوپیز، لیوپولڈائن پرڈرکس اور فلور۔ این وکٹر نے کی ہے۔
4. میاؤ اور نیور
اس میڈ کیپ میوزیکل میں، ایک کیٹسٹروناٹ زندگی کے معنی تلاش کرتے ہوئے کہکشاں کا سفر کرتی ہے جب اس کا سامنا ایک ایسے خلائی پلے سے ہوتا ہے جو مدد کرنے کا خواہش مند ہے لیکن اس کو ہر موڑ پر مصیبت میں ڈال دیتا ہے۔ اس بھارتی فلم کو نیرجا راج نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
5. پیو
یہ 3ڈی فلم ایک چھوٹے لڑکے کی کہانی بیان کرتی ہے جسے ایک نئے دوست نے حیران کر دیا ہے۔ حیران کردینے والا یہ مہمان اس کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اس برازیلین فلم کو گیبریل سوزا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
6. دی مارچ آف دی مسنگ
لوہے کے ایک شہر میں ایک شاندار سرکاری پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے، جو اپنے شہریوں کی پرسکون زندگی میں خوشی اور تحائف لاتی ہے۔ دو بیرونی مشاہدین - پہلا ایک لمبی کھڑکی سے اور دوسرا کیمرے کے عینک سے - صرف وہی لوگ ہیں جنہوں نے مظاہرین کے ایک گروپ کو دیکھا کہ وہ ایک غیر منصفانہ سانحہ کی طرف توجہ دلانے کے لیے اہم ترین گاڑی کا راستہ روک رہا ہے۔ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اس فلم کو مارکوس الماڈا ریویرو نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
7. ونر
جنگ کے وقت، فلم، محبت کے ساتھ تیار کئے گئے ایک آرٹ اٹیک کو پیش کرتی ہے۔ سلوواکیہ کی اس فلم کو سیموئل چوان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
8. اوریکی
یہ فلم ٹیریرو کے مقامی لوگوں کے آفاقی تصور کے ذریعے موت، بیماری اور شفا کے بارے میں ایک نظم پیش کرتی ہے۔ فلم میں آئیکو (موت) پوری دنیا میں گردش کرتی ہے۔ اوریساس نوع انسانی کو شفا دینے کے لیے متحد ہوتے ہیں۔ برازیل کی اس فلم کو پامیلا پیریگرینو نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
9. دی ٹری ہیز بین پلانٹیڈ
ایک درخت لگانے کا ایک سادہ اور سیدھا مقصد ہے۔ کوئی بھی اس کے سائے اور خوشبو اور اس کی شاخوں میں پناہ لینے والے پرندوں کے گیتوں سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔ ایک آمرانہ حکومت اجازت کے بغیر کئے جانے والے کام کو برداشت نہیں کرے گی، یہاں تک کہ خوبصورت اور پیداوار سے متعلق کاموں کے معاملے میں بھی، کیونکہ وہ تمام وجوہات سے با ہر اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے۔ ارجنٹینا سے آئیرین بلی نے اس فلم کی ہدایت کاری کی۔
10. مودا
یہ فلم ایک چھوٹی لڑکی کی کہانی بیان کرتی ہے جس کو تبدیلی پسند نہیں ہے لیکن اسے بہرحال اس سے نمٹنا پڑتا ہے۔ وہ اپنے خوف کا سامنا کرتی ہے اور نئے امکانات دریافت کرتی ہے۔ برازیل کی اس فلم کی ہدایت کاری کی اسابیلا پننین نے کی ہے۔
11. کوال
میسیڈونیا کی یہ فلم ساشا اسٹانیشک کی ہدایت کاری میں ایک ایسے لڑکے کے بارے میں ہے جو گرمیوں میں اپنے دادا دادی کے مکان میں کوال سے ملتا ہے اور اس کی آواز کے جادو سے لطف اندوز ہوتا ہے۔
۔۔۔۔
We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!
|
Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove
|
If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.
|
For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 6032
(Release ID: 1830541)
Visitor Counter : 153