اسٹیل کی وزارت

این ایم ڈی سی نے پیداوارمیں مسلسل نمودرج کی

Posted On: 02 JUN 2022 10:16AM by PIB Delhi

بھارت  کی کان کنی سے متعلق بڑی کمپنی ، اسٹیل کی وزارت کے تحت ، نیشنل مینرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن –معدنیا ت کی ترقی سے متعلق قومی کارپوریشن (این  ایم  ڈی سی ) لگاتار ترقی کی راہ پرگامزن ہے ۔ اس نے مالی سال 23-2022کے دوسرے  ماہ میں 3.2ملین ٹن کی پیداوارکی ہے جب کہ2.65ملین ٹن کی فروخت کی ہے ۔

مئی 2022میں خام  لوہے کی پیداوار ، مئی 2021میں کی گئی ۔2.8ملین ٹن کی پیداوار سے 14.3فیصدزیادہ ہے ۔ این ایم ڈی سی کی مئی 2022تک مجموعی پیداوار6.35ملین ٹن رہی ، جوکہ مئی 2021کی 5.91ملین ٹن کی مجموعی پیداوار سے 7.4فیصدزیادہ ہے ۔ بھارت میں سب سے زیادہ خام لوہا پیداکرنے والے این ایم ڈی سی نے اس مالی سال 23-2022میں مئی 2022تک 5.77ملین ٹن کی فروخت کی ہے ۔

این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سُمیت دیب  نے اس شاندار کارکردگی پراپنی ٹیم کو مبارکباددیتےہوئے کہا :پیداوار میں ہماری مسلسل ترقی کی بدولت  ، نہ صرف این ایم ڈی سی بھارت میں سب سے تیزی سے خام لوہے کی کان کنی کرنے والی کمپنی بن گئی ہے ، بلکہ یہ گھریلو فولاد کے شعبے میں سب سے بھروسے اورمستقل سپلائر بھی بن گئی ہے ۔ ہم نے جدیدترین ٹیکنولوجی کے بیڑے کا خیرمقدم کرنے اورہمارے کاروباری امور میں ڈجیٹل اقدامات کرکے مرکزی حصہ کو مستحکم بنایاہے ۔

+

**********

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6005



(Release ID: 1830365) Visitor Counter : 101