وزارتِ تعلیم
اسکولی تعلیم کے وزراء کی کانفرنس کا گجرات کے گاندھی نگر میں آغاز
شرکاء نے تعلیم اور ہنرمندی سے متعلق کئی اداروں کا دورہ کیا
Posted On:
01 JUN 2022 5:51PM by PIB Delhi
قومی اسکولی تعلیم کے وزراء کی کانفرنس آج گجرات کے گاندھی نگر میں شروع ہوئی۔ کانفرنس میں مرکزی وزیر تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ اور ریاستی حکومتوں کے وزرائے تعلیم شرکت کر رہے ہیں۔
کانفرنس کے دوران، مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کے ساتھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزیر تعلیم، اسکل ڈیولپمنٹ اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر؛ وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انّ پورنا دیوی، وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار اور وزارت تعلیم کے سینئر عہدیداروں نے وِدیا سمیکشا کیندر (وی ایس کے)، بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشن اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی)، نیشنل فارینسک سائنس یونیورسٹی (این ایف ایس یو) اور انٹرنیشنل آٹوموبائل سینٹر آف ایکسی لینس کا دورہ کیا۔
شرکاء نے وزرائے تعلیم اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں کے ساتھ گاندھی نگر میں ودیا سمیکشا کیندر-وی ایس کے کا دورہ کیا۔ وی ایس کے کے بارے میں بولتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ یہ گجرات میں ٹیکنالوجی سے لیس تعلیم کے لیے ایک اہم مرکز ہے۔ انہوں نے وی ایس کے کی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) اور ڈیٹا پر مبنی نظریہ کی بھی تعریف کی، جس نے نامزدگی اور حصہ داری کو فروغ دیا ہے اور سیکھنے کے نتائج میں بہتری لائی ہے۔ پورے بھارت میں سیکھنے کے بہتر نتائج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، جناب پردھان نے گجرات حکومت کو انتظامیہ اور ٹیکنالوجی کی اہلیت کو سیکھنے میں بہترین طور طریقوں کو شیئر کرنے کے لیے ورکشاپوں کا انعقاد کرنے کے لیے ترغیب دی۔
شرکاء نے بی آئی ایس اے جی-این اسٹوڈیو اور دیگر تکنیکی مراکز کا دورہ کیا اور بچوں کے سیکھنے کے نتائج میں بہتری کے لیے وہاں کیے جا رہے کاموں کو دیکھا۔ اس دورہ کا مقصد ای-مواد کی تشہیر اور تعلیم اور دیگر شعبوں میں جیو انفارمیٹکس کے استعمال اور ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے میں مختلف پہلوؤں اور بی آئی ایس اے جی-این کے رول پر متعلقین کو موافق بنانا ہے۔
ڈاکٹر ٹی پی سنگھ، ڈائرکٹر جنرل، بی آئی ایس اے جی-این، ایم ای آئی ٹی وائی، گاندھی نگر، گجرات نے سویم پربھا کے تحت حکومت ہند کی وزارت تعلیم (اسکولی، اعلی اور تکنیکی تعلیم) کے لیے 34 چینلوں سمیت 51 چینلوں کے ذریعے ای-مواد کی حمایت کرنے والے بی آئی ایس اے جی-این کے ذریعے کی گئی مختلف سرگرمیوں اور پی ایم ای-ودیا ڈی ٹی ایچ ٹی وی چینل (ایک کلاس، ایک چینل) کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
ڈاکٹر سنگھ نے سبھی کے لیے معیاری ای-مواد مہیا کرانے کے لیے 12 پی ایم ای-ودیا ڈی ٹی ایچ ٹی وی چینلوں کو شروع کرنے اور ان چینلوں کی تعداد کو 200 تک بڑھانے کے پیچھے جمہوری نظریہ کو دوہرایا۔ ڈاکٹر سنگھ نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)-2020 کی سفارشوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے مقامی زبانوں، علم، مختلف مضامین، ہنرمندی کے فروغ، ثقافت، ماحولیات، مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ وغیرہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ای-مواد تیار کرنے کا مشورہ دیا۔
اس موقع پر بولتے ہوئے، مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے مقامی زبانوں سمیت بال واٹیکا سے 12ویں جماعت تک سبھی کلاس کے لیے معیاری ای-مواد تیار کرنے کے لیے تمام متعلقین کے درمیان باہم معاون نظریہ کی اپیل کی۔ انہوں نے بی آئی ایس اے جی-این کو سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے اختراعی آڈیو وژوئل مواد تیار کرنے کے لیے اپنی سہولت کا استعمال کرنے کے لیے ترغیب دی۔
شرکاء نے نیشنل فارینسک سائنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ دورہ کے بعد، جناب پردھان نے کہا، یہ دنیا کی اپنی نوعیت کی پہلی، اور واحد سپر اسپیشلائزڈ فارینسک سائنس یونیورسٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اور بھارت کا امتیاز، این ایف اے یو قومی اہمیت کا حامل ادارہ ہے جو تربیت یافتہ پیشہ وروں کا ایک طبقہ تیار کر رہا ہے اور سائبر سیکورٹی اور اگلی نسل کے خفیہ ماہرین کی مانگ کو پورا کر رہا ہے۔ جناب پردھان نے ڈیجیٹل فارینسک اور دیگر بین انتظامی شعبوں میں ہنر مندی کے فروغ اور ہنر مندی میں اضافہ کے لیے این ایف ایس یو اور اسکل ڈیولپمنٹ کی وزارت کے درمیان باہمی تعاون کی اپیل کی۔
بعد میں، شرکاء نے انٹرنیشنل آٹوموبائل سینٹر آف ایکسی لینس کا دورہ کیا۔ یہ گاندھی نگر میں اپنی طرح کا ایک انوکھا ادارہ ہے جو ہندوستانی آٹوموبائل صنعت کی ہنر مندی کے فروغ، تربیت اور تحقیق کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اس موقع پر بولتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ گجرات حکومت اور ماروتی کے درمیان مشترکہ صنعت کاری، آئی اے سی ای صنعت-اکیڈمک تعاون، ملی جلی اور روزگار کی جانب مائل تعلیم کی ایک انوکھی مثال ہے۔ انہوں نے این سی وی ای ٹی کو وہاں منعقد ہنرمندی کی ٹریننگ کے پروگراموں کے لیے ڈگری کے مساوی سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے طریقے ایجاد کرنے کا مشورہ دیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5993
(Release ID: 1830316)
Visitor Counter : 131