ٹیکسٹائلز کی وزارت
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی ) - نئی دہلی کیمپس کےگریجویٹ شوکیس کا انعقاد
جناب اوپیندر پرساد سنگھ نے طلباء سے کہا کہ وہ این آئی ایف ٹی کی شاندار روایات کو برقرار رکھیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JUN 2022 4:17PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کے دہلی کیمپس میں گزشتہ روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی)- نئی دہلی کیمپس کے گریجویٹ شوکیس کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب بعنوان’پریویو‘ میں 2022 کی کلاس کے گریجویٹنگ کاموں کو ان کی شاندار تفصیل کے ساتھ پیش کیا گیا۔ ایک متاثر کن نمائش میں، دکھائے گئے گریجویشن پروجیکٹس کے ذریعہ تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کو نمایاں کیا گیا تھا۔ ’’کریئٹنگ ٹیکنو پرینیورز، ٹیکنو سمٹ 2022‘‘، صنعتی سیمینار کا اہتمام فیشن ٹیکنالوجی کےمحکمے نے کیا تھا، جس میں ٹیکنالوجی میں کاروبار پر روشنی ڈالی گئی۔
ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹری جناب اوپیندر پرساد سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ نوجوان گریجویٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب سنگھ نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنے پسندیدہ شعبے میں اپنے لئے شاندار کریئر تلاش کرتے وقت این آئی ایف ٹی کی شاندار روایات کو برقرار رکھیں۔
این آئی ایف ٹی کےڈی جی جناب شانت مانو نے طلباء کو تحریک دینے والا ماحول فراہم کرانے کے لیے فیکلٹی ممبران کی تعریف کی۔ این آئی ایف ٹی، دہلی کیمپس کی ڈائریکٹر محترمہ منیشا کنو، آئی آر ایس نے کامیابی کےساتھ ڈگری کورس مکمل کرنے پر نوجوان گریجویٹس کو مبارکباد پیش کی۔
عالمی وباکے دوران اس ادارے نے تدریس و آموزش کے نئے طریقے اختیار کئے اور ایسے مشکل وقت میں بھی طلبا کے بہترین مفاد کو یقینی بنایا۔ اس نمائش میں مختلف حلقوں سے صنعت ککے ماہرین نے شرکت کی۔ ایکو ٹسر سے جناب کھتیج پانڈیا؛ ڈیوان ڈیزائن سے محترمہ انجلی کالیا؛ ٹریبرگ سے جناب سنجے شکلا؛ پی اینڈ جی انٹرپرائزز پرائیویٹ سے جناب منوج تلی، محترمہ پرتیما پانڈے؛ جناب گورو گپتا؛ جناب جوئے مترا؛ محرمہ امبر پریدھی نے مائن آف ڈیزائن سے؛ جناب ساحل ملک نے دا میلانو سے ؛ جناب سنجے لیکھا نے الپائن اپیرلز پرائیویٹ لمیٹڈ سے، نمائش میں شرکت کی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی کا قیام 1986 میں وزارت ٹیکسٹائل کے تحت عمل میں آیا تھا ۔ اپنے قیام سے ہی این آئی ایف ٹی نے فیشن کی تعلیم میں ایک معیار قائم کیا ہے اور یہ ڈیزائن، مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی کے ایک صف اول کےانسٹی ٹیوٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ پروفیشنلز طریقے سے بندوبست شدہ 17 کیمپسوں کے نیٹ ورک کے ذریعے، این آئی ایف ٹی نے تعلیمی معیارات قائم کئے ہیں اور ٹکنالوجیکل صلاحیت کے ساتھ تخلیقی ذہانت کو منفرد طریقے سے یکجا کرنے کا شاندار کام کیا ہے۔ این آئی ایف ٹی ایکٹ 2006 نے اس ادارے کو ڈگریاں اور دیگر تعلیمی امتیازات دینے کا اختیار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 5984
(ریلیز آئی ڈی: 1830265)
وزیٹر کاؤنٹر : 135