وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

گیارہویں ہند - اٹلی فوجی تعاون گروپ کی میٹنگ

Posted On: 01 JUN 2022 4:43PM by PIB Delhi

 

ہند - اٹلی فوجی تعاون گروپ کی 11 ویں میٹنگ 31 مئی 2022 سے یکم جون 22 تک روم واقع اٹلی میں منعقد ہوئی۔

 

ہند - اٹلی فوجی گروپ  ایک فورم ہے جسے ہیڈکوارٹروں، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف اور اطالوی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر کے درمیان اسٹریٹجک اور آپریشنل سطحوں پر باقاعدہ بات چیت کے ذریعہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

 

اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت ہندوستان کی طرف سے ڈپٹی اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ اسٹاف آئی ڈی سی(اے)، ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس بریگیڈیئر وویک نارنگ اور اطالوی ڈیفنس جنرل اسٹاف بریگیڈیئر جنرل الیسانڈرو گراسانو نے کی۔

 

فوجی تعاون گروپ کی میٹنگ دوستانہ، گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی اور موجودہ باہمی دفاعی تعاون کے میکانزم کے دائرہ کار میں نئے اقدامات کرنے اور جاری دفاعی مصروفیات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1830206) Visitor Counter : 194