شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سورت ہوائی اڈے پر عالمی درجے کی سہولیات  فراہم کرنے کے لئے  مجموعی  ترقی کا کام جاری ہے

Posted On: 01 JUN 2022 12:36PM by PIB Delhi

سورت میں،  جو بھارت میں  گجرات کی مالی راجدھانی ہے  ، ہیروں   اور کپڑے  کی تجارت   کا مرکز  ہے،  بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ مسافروں کی  اس  بڑھتی ہوئی تعداد کے مدنظر بھارت کی  ہوائی اڈوں کی اتھارٹی   ،  ہوائی اڈے کی مجموعی ترقی کی جانب  بڑے  پیمانے پر کام کررہی ہے۔ اس پروجیکٹ کی لاگت  353 کروڑروپے ہے۔

ترقیاتی  پروجیکٹ میں  موجودہ ٹرمنل بلڈنگ   کو 8474 مربع میٹر  سے توسیع دے کر  25520 مربع میٹر   کیا جائے گا۔ اس کے  علاوہ  5 پارکنگ  بے  کی تعداد میں  اضافہ کرکے انہیں 18 کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ  ایک ٹیکسی ٹریک  ( 2905میٹر ضرب   30 میٹر ) بھی تعمیر کیا جارہا ہے ۔

اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعداس  نئی جدید ترین  ٹرمنل عمارت  میں  1200 اندرون ملک  مسافرو ں  اور 600 بین الاقوامی مسافروں  کے آنے جانے کی گنجائش  پیدا ہوجائے گی۔اس عمارت میں  مسافروں سے متعلق جدید ترین سہولیات مہیا ہوں گی ۔اس عمارت میں  20چیک ان  کاؤنٹرز ہوں گے ۔ 5 ایرو برج ہوں گے ۔نئی عمارت میں  475 کاریں  پارک کرنے کی گنجائش ہوگی۔

یہ ٹرمنل  چار ستارہ  جی آر آئی ایچ اے درجے   کی توانائی کی کفایت والا ٹرمنل ہوگا۔ٹرمنل کی عمارت کا 58فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکاہے اور یہ عمارت 31 دسمبر  2022 کو تیار ہوجائے گی۔

ٹرمنل بلڈنگ کا کام جاری

چھت بنانے کا کام جاری

ٹرمنل بلڈنگ کا کا کام جاری

ٹیکسی ٹریک کا کام جاری

ٹرمنل بلڈنگ کا مجموعی منظر

سٹی سائڈ کینوپی کا مجموعی منظر

*************

 

ش ح۔اس۔رم

(01-06-2022)

U-5973

 


(Release ID: 1830066) Visitor Counter : 199