ٹیکسٹائلز کی وزارت
مالی سال 22-2021 میں بھارت کی کپڑا برآمدات اب تک کی سب سے زیادہ درج کی گئی
44 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا کپڑا برآمد کیا گیا
Posted On:
31 MAY 2022 6:07PM by PIB Delhi
بھارت نے مالی سال 22-2021 میں 44.4 بلین امریکی ڈالر کے بقدر ،دستکاری سمیت کپڑوں اور ملبوسات (ٹیکسٹائلس اینڈ اپیریل۔ ٹی اینڈ اے) کی برآمدات کی ۔ یہ ہندسہ اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔یہ مالی سال 21-2020 اور مالی سال 20-2019 کے مقابلے میں با الترتیب 41 فیصد اور 26 فیصد زیادہ ہے ۔
27 فیصد حصہ داری کے ساتھ سب سے زیادہ برآمدات امریکہ کو کی گئی۔اس کے بعد یوروپی یونین (18 فیصد) ،بنگلہ دیش (12 فیصد) اور متحدہ عرب امارات (6 فیصد) کا نمبر ہے۔
مصنوعات کے زمروں کے لحاظ سے 22-2021 کے دوران 39 فیصد حصہ داری کے ساتھ سوتی کپڑوں برآمدات 17.2 بلین امریکی ڈالر کے بقدر رہیں۔اس میں مالی سال 21-2020 اور مالی سال 20-2019 کے مقابلے میں باالترتیب 54فیصد اور 67 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مالی سال 22-2021 کے دوران سلے سلائے (ریڈی میڈ) کپڑوں کی برآمد 36 فیصد حصہ داری کے ساتھ 16 بلین امریکی ڈالر کے بقدر رہی ۔اس میں مالی سال 21-2020 اور مالی سال 20-2019 کے مقابلے میں باالترتیب 31 فیصد اور 3 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔
انسانوں کے ذریعہ تیار کئے گئے کپڑوں کی برآمدمالی سال 22-2021 میں 14 فیصد حصہ داری کے ساتھ 6.3 بلین امریکی ڈالر کے بقدر رہی جو مالی سال 21-2020 اور مالی سال 20-2019 کے مقابلے میں باالترتیب 51 فیصد اور 18 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 22-2021 کے دوران ہینڈی کرافٹ کی برآمد 5 فیصد حصہ داری کے ساتھ 2.1 بلین امریکی ڈالرکے بقدر رہی ۔اس میں مالی سال 21-2020 اور مالی سال 20-2019 کے مقابلے میں باالترتیب 22 فیصد اور 16 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔
*************
ش ح ۔ م م ۔ م ش
U. No.5968
(Release ID: 1830023)
Visitor Counter : 215