بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی کے لیے بایوڈائیورسٹی پالیسی جاری کی

Posted On: 31 MAY 2022 4:52PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی لمیٹڈ  جو کہ بھارت کی سب سے بڑی مربوط توانائی پرڈیوسر کمپنی ہے، نے  حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، بحالی اور اضافہ  کے لیے جامع تصوریت اور رہنما اصول قائم کرنے کے لیے نوتجدید شدہ بایوڈائیورسٹی پالیسی جاری کی ہے۔

بایوڈائیورسٹی پالیسی این ٹی پی سی کی حیاتیاتی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ اس کے مقاصد ماحولیات اور ہمہ گیر پالیسیوں سے ہم آہنگ ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ پالیسی این ٹی پی سی گروپ کے تمام پیشہ واران کو تعاون فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ اس میدان میں طے کیے گئے اہداف کی حصولیابی کے لیے ان کی مدد کی جا سکے۔

این ٹی پی سی اعلی ترین حیاتیاتی قدرو قیمت کے حامل علاقوں میں آپریشن انجام دینے اور منصفانہ طریقہ سے پروجیکٹ کے لیے مقامات منتخب کرنے کے سلسلے میں احتیاط سے کام لیتی آئی ہے۔ یہ کمپنی آپریشن کے موجودہ تمام مقامات  پر حیاتیاتی تنوع کے ’کوئی خالص نقصان نہیں‘ ہدف کی حصولیابی کے لیے اپنی جاری کوششوں کو مزید قوت فراہم کرے گی اور اس امر کو یقینی بنائے گی کہ جہاں بھی نافذ ہو وہاں خالص مثبت توازن موجود ہو۔

اہم مقصد یہ ہے کہ این ٹی پی سی کی ویلیو چینوں میں بایوڈائیورسٹی کے تصور کو قومی دھارے میں لایا جائے اور این ٹی پی سی کی کاروباری اکائیوں کے آس پاس حیاتیاتی تنوع کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ سازی سے متعلق تمام ضوابط میں حیاتیاتی تنوع کی ہمہ گیر انتظام کاری کے لیے احتیاطی نقطہ نظر اپنایا جائے۔ پالیسی کا مقصد کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں سے آگے حیاتیاتی تنوع کو درپیش مقامی خطرات کے بارے میں منظم طریقے سے غور کرنا بھی ہے۔

این ٹی پی سی 2018 میں بایوڈائیورسٹی پالیسی جاری کرنے والی عوامی دائرہ کار کی پہلی اکائی تھی۔ اسی سال این ٹی پی سی بھارتی کاروبار اور حیاتیاتی تنوع پہل قدمی (آئی بی بی آئی) کی ایک رکن بن گئی۔

اپنی صلاحیت سازی کے جزو کے طور پر، این ٹی پی سی مقامی برادریوں، ملازمین، اور سپلائی چینوں کے اپنے رفقاء کے درمیان، ماہرین  کے ساتھ شراکت داری میں پروجیکٹ کے لیے مخصوص اور قومی سطح کی تربیت کے توسط سے حیاتیاتی تنوع کے بارے میں بیداری پیدا کر رہی ہے۔

این ٹی پی سی حیاتیاتی تنوع کے میدان میں قومی /بین الاقوامی شہرت یافتہ تحقیقی اداروں اور ریگولیٹری ایجنسیوں، مقامی برادریوں اور تنظیموں کے ساتھ بھی تعاون کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ، این ٹی پی سی اپنے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے دوران ماحولیات، جنگلات، جنگلی جانوروں، ساحل سمندر کے علاقہ اور سرسبز علاقوں سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل کرکے حیاتیاتی تنوع سے متعلق قانونی تعمیل کی پابندی کرے گی۔

این ٹی پی سی کے ذریعہ کی گئی ایک بڑی پہل میں، کمپنی نے آندھرا پردیش کے ساحل سمندر پر اولِو رڈلے کچھوؤں کے تحفظ کے لیے آندھرا پردیش کے محکمہ جنگلات کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ 4.6 کروڑ روپئے کے بقدر کے مالی تعاون اور کمیونٹی کی بڑھتی شراکت داری کے ساتھ این ٹی پی سی کی مداخلت کے بعد سے پانی میں ہیچنگ کی تعداد میں تقریباً 2.25 گنا اضافہ ہوا ہے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5943



(Release ID: 1829862) Visitor Counter : 143