وزارت دفاع

تمباکو نوشی مخالف عالمی  دن کے موقع پر این سی سی کیڈٹس  نےتمباکو کے خلاف مہم چلائی

Posted On: 31 MAY 2022 5:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  31/مئی 2022 ۔ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹس نے 31 مئی 2022 کو تمباکو مخالف عالمی دن کے موقع پر تمباکو کا  استعمال نہ کرنے کا حلف لیا۔ اس ملک گیر مہم کے دوران، این سی سی کے کیڈٹس نے ریلیوں کا انعقاد کیا، اسٹریٹ ڈرامے کیے، کتابچے تقسیم کیے اور تمباکو سے دور رہنے کے لیے عوام کو بیدار کرنے کی خاطر  تمام دستیاب ذرائع کا استعمال کیا۔

سائنسی شواہد نے تمباکو کے استعمال کو متعدد بیماریوں کے واقعات میں اضافے سے جوڑ دیا ہے ،اس کی وجہ سے لوگوں کا   معیار زندگی بگڑتا ہے اور ایسی اموات ہوتی ہیں جن سے  بچا جا سکتا ہے۔ تمباکو نوشی مخالف  عالمی دن کا مقصد لوگوں کو تمباکو کے مہلک اجزاء اور اس کے مضر اثرات سے روشناس کرانا اور لوگوں کو صحت اور صحت مند زندگی کے حق کا دعویٰ کرنے اور آنے والی نسلوں کی حفاظت کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

15 لاکھ سے زیادہ کیڈٹس کی طاقت کے ساتھ، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم اور نظم و ضبط سے آراستہ  نوجوانوں کی تنظیم ہے اور معاشرے میں اپنے تعاون کے حصے کے طور پر سماجی بیداری کی وسیع مہم چلاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015SGT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022WYX.jpg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5945

 



(Release ID: 1829844) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil