وزارت دفاع

وزارت دفاع نے بین الاقوامی یوم یوگ 2022 کے دوسرے کاؤنٹ ڈاؤن پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 31 MAY 2022 1:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  31/مئی 2022 ۔ سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے 31 مئی 2022 کو نئی دہلی میں وزارت دفاع (ایم او ڈی) کے زیر اہتمام یوگ کے بین الاقوامی دن 2022 کے کاؤنٹ ڈاؤن پروگرام کی قیادت کی۔ سکریٹری (سابق فوجیوں کی بہبود) جناب  بی آنند، سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) جناب  سنجیو متل اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر عہدیداروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ماہرین کی طرف سے تناؤ کا مقابلہ کرنے میں یوگا کے کردار پر ایک پریزنٹیشن دیکھنے کو ملا۔

حاضرین  سے خطاب کرتے ہوئے،  سکریٹری دفاع  ڈاکٹر اجے کمار نے روزمرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ مشق جسم اور دماغ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرکے جسمانی اور ذہنی صحت کو تقویت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگ کے عالمی دن کے ذریعے ہندوستان نے اس روایتی مشق کی وراثت کو دوبارہ حاصل کیا ہے۔

یہ وزارت دفاع کے زیر اہتمام یوگ کے بین الاقوامی دن 2022 کا دوسرا کاؤنٹ ڈاؤن پروگرام تھا۔ اس طرح کا پہلا پروگرام 19 مئی 2022 کوہوا تھا جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شرکت کی تھی ۔ انھوں نے لوگوں سے ایک خوشگوار اور متوازن زندگی کے لیے باقاعدگی سے یوگ کرنے کی اپیل کی تھی۔

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1826553

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5935



(Release ID: 1829758) Visitor Counter : 120