وزارت اطلاعات ونشریات
بچے ، پہلی بار ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا حصہ ہوں گے
اینی میشن فلمیں ‘رامائن: دی لیجنڈ آف پرنس رام’ اور ‘مائیٹی لٹل بھیم :آئی لو تاج محل’ بچوں کو مفت دکھائی جائیں گی
Posted On:
28 MAY 2022 1:45PM by PIB Delhi
ایسے وقت میں جب ہم سنیما کے کبھی ختم نہ ہونے والے لطف کا جشن منارہے ہیں، ہم اپنے نو عمر تخلیقی اذہان کو کس طرح دور رکھ سکتے ہیں! ہاں، پہلی بار 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو جنوبی ایشیاء میں نان فیچر فلموں کے سب سے پرانے اور سب سے بڑے فلم فیسٹولز میں سے ایک 17 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ایم آئی ایف ایف) کا حصہ بنایا جائے گا۔ بچوں کو ممبئی میں 29 مئی 4 جون 2022 تک منعقد کئے جانے والے اس 17 ویں ایڈیشن میں دو ماسٹر کلاس اینی میشن فلمیں ‘رامائن : دی لیجنڈ آف پرنس رام’ اور ‘مائیٹی لٹل بھیم : آئی لو تاج محل’ دیکھنے کا بہترین موقع ملے گا۔
ان دو فلموں میں داخلہ سبھی کے لئے مفت ہے (اگر آپ نے یا آپ کے بچے نے ایم آئی ایف ایف میں نمائندے کے طور پر رجسٹریشن نہیں کرایا ہے تو بھی آپ یہ دونوں شو دیکھ سکتے ہیں)۔ بچوں کو نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما دیکھنے اور فلم ڈویژن کے مقام پر سنیما کے ماہرین کے ساتھ بات چیت کا موقع بھی مل سکتا ہے۔
جے بی ہال فلم ڈویژن کمپلیکس میں ‘رامائن : دی لیجنڈ آف پرنس رام’ 31 مئی 2022 کو سہ پہر 3 بج کر 45 منٹ پر دکھائی جائے گی۔ اسی طرح ‘مائیٹی لٹل بھیم : آئی لو تاج محل’ آڈی-11، فلم ڈویژن کمپلیکس میں 30 مئی 2022 کو سہ پہر 3 بج کر 45 منٹ پر دکھائی جائے گی۔
فلم کا تعارف
بھارت اور جاپان کے تعاون سے تیار کی گئی پہلی اینی میشن فلم ‘رامائن : دی لیجنڈ آف پرنس رام’ کی ایم آئی ایف ایف میں اسپیشل اسکریننگ کی جائے گی۔ یہ فلم پہلی بار لانچ کئے جانے کے بعد سے اپنا 30 سالہ جشن منا رہی ہے۔ والمیکی رامائن پر مبنی ‘رامائن : دی لیجنڈ آف پرنس رام’اینی میشن کے ‘فیوژن’ اسٹائل میں تیار کی گئی ہے، جس میں اینی میشن کے تین مختلف طریقہ کار - جاپان کے مانگا، امریکہ کے ڈزنی اور بھارت کے روی ورما کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار بھارت کے مایہ ناز اینی میٹر رام موہن اور جاپان کے ڈائریکٹر یوگو ساکو اور کوئچی ساسکی ہیں۔
‘مائیٹی لٹل بھیم : آئی لو تاج محل’ بھارت کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل اینی میشن سیریز ہے، جس کا اس فیسٹول میں عالمی پریمئر ہوگا۔ زی انسٹی ٹیوٹ آف کیریٹیو آرٹس (زیکا) کے سابق طالب علم اور اینی میشن فلم سازی کے میدان میں 25 سال کا تجربہ رکھنے والے کرشن موہن چنتاپاٹلا نے اس اساطیری فلم کے ہدایت کار کے فرائض انجام دیئے ہیں۔
PIB MIFF Team | SSP/AA/CY/MIFF-4
We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!
|
Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove
|
If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.
|
For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اگ- ق ر)
U-5927
(Release ID: 1829675)
Visitor Counter : 178