وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اینی میشن فلمیں کمیونٹی کی آواز کو ناظرین کی بڑی تعداد تک پہنچانے کا مضبوط وسیلہ ہیں: دیب جانی مکھرجی


شمال مشرق کے فلم ساز حضرات منافع کے بجائے فلموں کے جنون کو لے کر فکرمند ہیں: جیمس کھنگیمبم

’انویسٹنگ لائف‘ بقاء سے متعلق ایک فلم ہے: ویشالی وسنت کینڈل

Posted On: 30 MAY 2022 4:01PM by PIB Delhi

ایم آئی ایف ایف 2022 میں یانگون فلم اسکول پیکج کی کیوریٹر دیب جانی مکھرجی نے کہا کہ اینی میشن فلمیں حالانکہ فلموں کا ایک مخصوص زمرے کے تحت آتی ہیں، لیکن  یہ کمیونٹی کی آواز کو ناظرین کی بڑی تعداد تک پہنچانے کا ایک شانداور مضبوط وسیلہ ہیں۔ وہ ممبئی بین الاقوامی فلمی میلے کے 17ویں ایڈیشن کے تحت منعقدہ #ایم آئی ایف ایف مکالمے میں بات کر رہی تھیں۔ اوپننگ ڈاکیومنٹری فلم ’انویسٹنگ لائف‘ کی ہدایت کار ویشالی وسنت کینڈل نے بھی اس بات چیت میں حصہ لیا۔

ایوارڈ یافتہ آزاد اینی میشن فلم ساز اور مصنفہ دیب جانی مکھرجی نے ’صنفی بنیاد پر تشدد‘ اور ’دوستی کی کہانیاں‘ جیسے موضوعات کے تحت اسٹوڈنٹ فلموں کی سرپرستی کے لیے اپنائے گئے ضابطے کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے ان طلبا کو منتخب کیا جو مختلف سماجی، سیاسی، اقتصادی اور مذہبی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے پاس آرٹ یا فلم سازی سے متعلق پہلے سے کوئی تجربہ یا تربیت نہیں ہے۔ ہم نے اینی میٹڈ ڈاکیومنٹری بنانے کے لیے دو سے تین مہینے ایک ساتھ کام کیا۔ طلبا نے کمیونٹی سے تعاون دینے والوں کی آڈیو روداد ریکارڈ کیں اور انہیں اینی میشن فلموں میں تبدیل کر دیا گیا۔‘‘ دیب جانی نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ایم آئی ایف ایف جیسے پلیٹ فارم اینی میشن فلموں کی بہتر مارکیٹنگ اور تقسیم میں مدد فراہم کریں گے۔

اوپننگ ڈاکیومنٹری فلم ’میرام -  دی فائر لائن‘ کے ہدایت کار جیمس کھنگیمبم نے کہا کہ شمال مشرق کے فلم ساز حضرات منافع سے زیادہ فلموں کے جنون کو لے کر فکر مند رہتے ہیں۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ ’’چونکہ یہ ماحولیات کے موضوع پر مبنی ایک دستاویزی فلم ہے، اس لیے مجھے اسے ریکارڈ کرنے کے لیے طویل وقت تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس فلم کے پروڈکشن پر تقریباً 10 لاکھ روپئے خرچ کیے گئے ہیں، لیکن مجھے اس سے کوئی معاشی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ مجھے کافی ہمدردی اور ستائش حاصل ہو رہی ہے، لیکن پیسہ نہیں مل رہا ہے۔‘‘

 

اپنی فلم کے ہیرو موئیرنگ تھیم لوئیا کے ذریعہ دیے گئے پیغام کو یاد کرتے ہوئے جیمس کھنگیمبم نے کہا کہ فطرت سے انسان کی توقعات کبھی ختم نہیں ہوتی ہیں اور اسے روکنا ہوگا۔ انہوں نے آگے ان واقعات کا ذکر کیا جن کی بدولت وہ ایک صحافی سے ایک فلم ساز کے طور پر آج سب کے سامنے ہیں۔

ہندی دستاویزی فلم ’انویسٹنگ لائف‘ کی ہدایت کار ویشالی وسنت کینڈل نے کہا کہ ان کی فلم انسان سمیت تمام جانداروں کی بقاء کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس ڈاکیومنٹری کا خیال وجوہات کے بارے میں جانچ پڑتال کرنے کی بجائے غیر متوقع برعکس حالات کے بعد کیے جانے والے کاموں کے بارے میں بات کرنا ہے۔‘‘یہ فلم مہاراشٹر کے مختلف علاقوں کے تین عام لوگوں کی زندگی کی کہانی ہے جو تنہا اور یومیہ بنیاد پر ساتھی انسانوں، جانوروں اور ماحولیات کی بقاء اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس موقع پر ’انویسٹنگ لائف‘ کے ہیرو ماجد اور راگھویندر نندے بھی موجود تھے۔

* * *

PIB MIFF Team | BSN/AA/DR/MIFF-21

ہمارا ماننا ہے کہ اچھی فلمیں آپ جیسے فلم شائقین کی جانب سے حاصل ہونے والی ستائش  سے کامیاب ہوتی ہیں۔ #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi  اور #MIFF2022جیسے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فلموں کے لیے اپنی محبت ساجھا کریں۔ جی ہاں، آیئے فلموں کے تئیں محبت عام کریں!

#ایم آئی ایف ایف 2022 کی کن فلموں نے آپ کو جوش سے بھر دیا؟ #MyMIFFLove ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو اپنی پسندیدہ ایم آئی ایف ایف فلموں کے بارے میں بتایئے۔

اگر آپ کہانی سے متاثر ہیں، تو ہم سے رابطہ قائم کیجئے! کیا آپ فلم اور فلم ساز کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟ خصوصاً، کیا آپ ایک صحافی یا بلاگر ہیں جو فلم سے وابستہ حضرات سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ پی آئی بی آپ کو ان سے رابطہ قائم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے، ہمارے افسر مہیش چوپاڑے سے +91-9953630802 پر رابطہ قائم کریں۔ آپ ہمیں miff.pib[at]gmail[dot]com پر تحریر کر سکتے ہیں۔

مابعد کووِڈ اس میلے کے پہلے ایڈیشن کے لیے، فلم شائقین  اس میلے میں آن لائن بھی حصہ  لے سکتے ہیں۔ https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk پر ایک آن لائن وفد (یعنی ہائی برڈ موڈ کے لیے)کے طور پر مفت رجسٹر کریں۔ کمپٹیشن کی فلمیں جب بھی یہاں دستیاب ہوں گی، انہیں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

Follow us on social media: @PIBMumbai   Image result for facebook icon /PIBMumbai    /pibmumbai  pibmumbai[at]gmail[dot]com

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5912


(Release ID: 1829639) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi