وزارت اطلاعات ونشریات

جانئیے  کہ وزیراعظم نے ایم آئی ایف ایف -2022 کی کس فلم کے بارے میں بات کی تھی

Posted On: 30 MAY 2022 4:05PM by PIB Delhi

ممبئی،  30مئی 2022

کیا آپ جانتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ من کی بات ایپی سوڈ میں ایم آئی ایف ایف کی ایک فلم کے بارے میں بات کی تھی؟ ہاں، اور اس فلم کی کل 17ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے جاپان کے اپنے حالیہ دورہ کے بارے میں بات کی تھی جہاں انہوں نے اتسوشی ماتسوو اور کینجی یوشی سے ملاقات کی جو ’رامائن: دی لیجنڈ آف پرنس راما ‘ کی تیاری میں شامل تھے، یہ پہلی اینی میشن فلم ہے جسے  بھارت اور جاپان نے مشترکہ طورپر  پروڈیوس کیا  اور یہ 1993  میں ریلیز ہوئی تھی۔یہ  فلم اپنی پہلی لانچ کے بعد سے  30 سالہ جشن منا رہی ہے۔

فلمز ڈویژن کامپلیکس، ممبئی میں اینیمیشن فلم کی نمائش کے لیے داخلہ مفت ہے اور سبھی کے لیے (اگر آپ یا آپ کے بچے نے https://miff.in پر ایم آئی ایف ایف مندوب کے طور پر رجسٹر نہیں کیا ہے، تو بھی آپ شو میں شامل ہوسکتے ہیں)۔ یہ پہلی بار ہے کہ 18 سال تک کی کم عمر کے گروپ تک کے بچوں کو ایم آئی ایف ایف کا حصہ بنایا گیا ہے۔

رامائن: دی لیجنڈ آف پرنس راما'  کی نمائش31 مئی 2022 کوفلمز ڈویژن کمپلیکس کے  جے بی ہال میں سہ پہر 3.45 بجے کی جائے گی۔ بچوں کو نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما کا دورہ کرنے اور فلم ڈویژں کے  وینیو  میں سنیما کے  ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع مل سکتا ہے۔

 

سنئے کہ فلم کے بارے میں وزیراعظم  نے کیا کہا

 

 

وزیراعظم نے کہا  ’’ یہ پروجیکٹ جاپان کے بہت ہی مشہور فلم ڈائریکٹر یوگو ساکو  جی سے جڑا ہوا تھا۔ تقریباً چالیس سال پہلے  1983 میں ، انہیں، پہلی بار رامائن کے بارے میں پتہ چلاتھا‘‘۔ وزیراعظم نے ذکر کیا کہ ڈائرکٹر یوگوساکو  کو’ رامائن ‘دل کو چھو گئی ، جس کے بعد انہوں نے اس پر گہرائی سے ری سرچ شروع کردی۔انہوں نے مزید کہا ’’ انہوں نے جاپانی زبان میں رامائن کے 10 ورژن پڑھ ڈالے۔ اور وہ اتنے پر ہی نہیں رکے ، وہ اسے اینی میشن پر بھی اتارنا چاہتے تھے۔‘‘

وزیراعظم نے  یہ بھی مشترک کیا کہ  بھارتی اینی میٹرز نے  کس طرح سے  ان کی کافی مدد کی اور  انہیں فلم میں دکھائے گئے  بھارتی رسم ورواج  اور روایتوں کے بارے میں مدد اور رہنمائی کی ۔  وزیراعظم نے ذکر کیا کہ ’’ انہیں بتایا گیا کہ بھارت میں لوگ دھوتی کیسے پہنتے ہیں، ساڑی کیسے پہنتے ہیں، بال کیسے بناتے ہیں۔ بچے خاندان کے اندر ایک دوسرے کا احترام کیسے کرتے ہیں  ، سینئر کو پرنام کیسے کرتے ہیں اور ان کا آشرواد کیسے لیتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں !

 

 

وزیراعظم نے جاپان کے لوگوں کے لئے اپنی محبت اور تعریف کا اظہار کیا ۔ جو ثقافت اور زبان میں فرق کے باوجود ہماری بھارتی ثقافت کو احترام کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں اور احترام کے ساتھ جوڑ اور پسند کرسکتے ہیں۔ ہم سے ہزاروں کلومیٹر دور جاپان میں بیٹھے لوگ  جو نہ ہماری زبان جانتے ہیں ، جو نہ ہماری روایات کے بارے میں اتنا جانتے ہیں، ان کی ہماری ثقافت کے لئے اتنی لگن ، یہ عقیدت، یہ احترام ، بہت ہی قابل تعریف ہے۔ کون ہندوستانی اس پر فخر نہیں کرے گا؟

 

فلم کے بارے میں

’رامائن: دی لیجنڈ آف پرنس راما‘ کی ہدایت کاری لیجنڈری بھارتی اینیمیٹر رام موہن اور جاپانی ہدایت کار یوگو ساکو اور کویچی ساسکی نےکی ہے۔

والمیکی کی رامائن پر مبنی، ’رامائن: دی لیجنڈ آف پرنس راما‘  اینیمیشن کے ’فیوژن‘ اسٹائل کو دریافت کرتی ہے جو اینیمیشن کے تین مختلف اسکولوں - جاپان سے منگا، امریکہ سے ڈزنی اور بھارت سے روی ورما پر مشتمل ہے۔

 

****

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5909)



(Release ID: 1829635) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Marathi