الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
مصنوعی ذہانت کا قومی پورٹل (INDIAai.gov.in) اپنی دوسری سالگرہ منا رہا ہے
’ہر ایک کے لیے مصنوعی ذہانت‘ کتابچہ جاری کیا گیا
Posted On:
30 MAY 2022 6:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 مئی ، 2022/ مصنوعی ذہانت کے قومی پورٹل (https://indiaai.gov.in) کے دو سال 30.08.2022 کو مکمل ہو گئے ہیں۔ نیشنل اے آئی پورٹل الیکٹرانک اور آئی ٹی کی وزارت میتی اور قومی ای حکمرانی ڈویژن (این ای جی ڈی) اور نیس کوم کا ایک مشترکہ قدم ہے۔ اس پورٹل میں ملک میں مصنوعی ذہانت کے نظام کی تخلیق اور اسے پروان چڑھانے پر توجہ دی گئی ہے تاکہ مستقبل کے لیے بڑے پیمانے پر افراد ی قوت کو فروغ دینے کے لیے معلومات کی تخلیق میں مہارت اور قیادت کو آگے لے جایا جائے۔ نیز اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔
اس پورٹل کا آغاز الیکٹرانکس اور آئی ٹی و کمیونکیشن کے وزیر نے آج 30.05.2020 کو کیا تھا ۔ جب سے اس کا افتتاح ہوا ہے اس پورٹل کو 4.5 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے 1.2 ملین پیج ویویز مل چکے ہیں۔ اس پورٹل پر فی الحال مصنوعی ذہانت کے بارے میں 1151 مضامین ، 701 نیوز اسٹوری ، 98 رپورٹز ، 91 کیس اسٹیڈز اور 213 ویڈیوز موجود ہیں۔ اس میں مصنوعی ذہانت کے نظام سے متعلق بہترین ڈیٹابیس میں سے ایک ڈیٹا بیس شامل ہے ۔ جس میں 121 سرکاری اقدامات اور 281 اسٹارٹ اپس کی تفصیلات شامل ہیں۔
پچھلے دو سال میں اس پورٹل نے لیب 2 مارکیٹ، اے آئی راؤنڈ ٹیبل میں خواتین ، اے آئی پیٹینٹ رپورٹ ، اسٹارٹ اپ کے لیے ذمہ دار اے آئی ہینڈ بک ، ذمہ دار اے آئی اسٹارٹ اپ سروے ، پوڈ کاسٹ اور اے آئی معیارات جیسے بہت سے بااثر اقدامات کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے نظام کی پروردگی میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔
اینڈیا اے آئی کی آئندہ کوششوں پر جن چیزوں پر توجہ دی جا رہی ہے ان میں سے ایک مصنوعی ذہانت کی خواندگی ہے۔ انڈیا اے آئی کی بنیادی معلومات کے بارے میں ایک کتاب جاری کی ہے جس کا عنوان ہے ہر ایک کے لیے مصنوعی ذہانت۔ اس کتابچے کا مقصد نوجوان ذہنوں اور نئے سیکھنے والوں کے لیے مصنوعی ذہانت کی ایک مفت اور کھلی خواندگی کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔
دو سال پورے ہونے کی تقریب میں انڈیا اے آئی کی پچھلے سال کی حصولیابیوں اور آئندہ سال کے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس ورچوئل تقریب میں نیس کام کی صدر محترمہ دیباجی گھوش اور قومی ای – حکمرانی ڈویژن (این ای جی ڈی) کے صدر اور سی ای او جناب ابھیشیک سنگھ کے درمیان بات چیت کی گئی۔
جناب ابھیشیک سنگھ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی آواز کی بنیاد پر کام کرنے والی خدمات اور مصنوعی ذہانت پر مبنی کثیر لسانی مواد کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت پر مبنی طریقۂ کار کے بارے میں اظہار خیال کیا جنہیں حکومت استعمال کر رہی ہے اور مائی گوو ہیلپ ڈیسک، امنگ ، اہلیت پر مبنی خدمات کی کھوج کے اثرات اور امکانی نتائج بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ میتی نے قومی ڈیٹا حکمرانی لائحہ عمل کی پالیسی جاری کی ہے ۔ انہوں نے ڈیٹا حکومت کے اندر اور باہر صلاحیت سازی ، بیداری اور مواصلات اور اے آئی تحقیق سے متعلق اے آئی مواقع کا اشارہ دیا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –5906
(Release ID: 1829624)
Visitor Counter : 234