پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو کے اہم ہفتے کے تحت ’نوجوان پارلیمنٹ کے ویڈیو۔ٹیوٹورئیل‘کا آغاز کیا
Posted On:
30 MAY 2022 5:36PM by PIB Delhi
آج سنسد ٹی وی پر ’نوجوان پارلیمنٹ کا ویڈیو ٹیوٹورئیل‘ پہلی مرتبہ نشر ہوا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے ویڈیو ٹیوٹورئیل دیکھا۔ ٹیوٹورئیل ہماری جمہوریت کی جڑو ں کو مضبوط بنانے اور ہماری طلبا برادری کے درمیان پارلیمانی مزاج کو عام کرنے اور انہیں پارلیمانی ضوابط اور کام کاج سے آگاہ کرنے کے مقصد سے نوجوان پارلیمنٹ کے عظیم نظریات کوپیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ان میں مختلف نظریات کے تئیں رواداری کی حوصلہ افزائی، مباحثے اور تبادلہ خیالات کے ذریعہ مسائل حل کرنا ، وغیرہ بھی شامل ہیں۔ٹیوٹورئیل میں آزادی کا امرت مہوتسو کا پیغام بھی شامل ہے ۔
سنسد ٹی وی پر ٹیوٹورئیل کا از سر نو ٹیلی کاسٹ درج ذیل شیڈیول کے مطابق کیا جائے گا: -
پہلا از سر نو ٹیلی کاسٹ - 2 جون 2022 کو، دوپہر 2 بجے
دوسرا از سرنو ٹیلی کاسٹ – 5 جون 2022 کو شام 6 بجے
ویڈیو ٹیوٹورئیل کو وزارت کی نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم (این وائی پی ایس) کے یوٹیوب چینل پر بھی ہوسٹ کیا گیا ہے اور اسے https://youtu.be/ut32HqVbHeg پر دیکھا جا سکتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5901
(Release ID: 1829564)
Visitor Counter : 146