وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

‘سات بہنوں’ کی متحرک زندگی کو اجاگر کرنے کے لیے شمال مشرق پیکیج @ #ایم آئی ایف ایف 2022


ایم آئی ایف ایف جو ہمیشہ  اپنے لئے تمام جہانوں  کا سب سے  بہترین  منتخب کرتا ہے ہندوستان کی سات بہنوں (سیون سسٹرس)  کی نمائندگی کے بغیر کیسے مکمل ہو سکتا ہے؟

Posted On: 29 MAY 2022 2:10PM by PIB Delhi

نسلی قبائل سے لے کر پرکشش سبز احاطہ اور شاندار کھانوں تک، شمال مشرقی ہندوستان ہمیشہ سے تنوع اور تحرک میں مالدار  رہا ہے۔ عمدگی اور کمال کی تلاش میں، شمال مشرقی  پیکیج کو 2006 سے ایم آئی ایف ایف کا ایک لازمی حصہ بنایا گیا ہے۔ ایم آئی ایف ایف کے 17ویں ایڈیشن میں شمال مشرق کی 13 فلمیں بھی شامل ہیں جو ان ریاستوں کی زندگیوں اور روایات کو سمیٹتی ہیں۔

پیکیج میں 10 دستاویزی فلمیں اور تین مختصر افسانے شامل ہیں۔ 10 دستاویزی فلموں میں سے، دو اروناچل پردیش کی ہیں جن میں دو قبائل -  گالوس اور  کاسک   جو نوکٹس  کے ذیلی قبائل ہیں ، کی زندگی اور روایات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

(اروناچل پردیش کی فلم‘ دی سانگ وی سنگ’ سے لی گئی تصویر)

آسام سے فلمیں

آسام کی دستاویزی فلم آسامی سکھوں کی دلچسپ زندگی کی پیروی کرتی ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح ریاست میں سکھ برادری نے پنجابی کے بجائے آسامی زبان کو اپنی زبان کے طور پر اپنا کر بڑے آسامی سماجی-ثقافتی-ادبی حلقوں میں قدم رکھا ہے۔ ‘فورجنگ فیوچر’، دیہی آسام کے لوہاروں کے ایک گاؤں کے پس منظر میں بنائی گئی ایک اور دستاویزی فلم گاؤں میں نسلی تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔

 

(آسامی فلم ‘فورجنگ فیوچر’سے لی گئی تصویر)

منی پور اور میگھالیہ کی فلمیں

منی پور کی دو دستاویزی فلموں میں سے ایک منی پور میں سنیما کی پچاس سالہ تاریخ کو بیان کرتی ہے۔ دوسرا – ‘منی پور مائنڈاسکیپ’  منی پوری لوگوں کی لچکدار زندگی کا احاطہ  کرتی ہے۔

‘بکوز وی ڈڈ ناٹ چوز’  میگھالیہ کی واحد فلم، ایک باریک دستاویز ہے جو پہلی جنگ عظیم میں شمال مشرق کے مقامی مزدوروں کی شرکت کا جائزہ لیتی ہے۔ شیلانگ، گوہاٹی، کولکتہ، چنئی اور یورپ میں چار سال سے زیادہ مدّت  میں فلمائی گئی یہ فلم جنگ میں مقامی مزدوروں کی غیر تسلیم شدہ اور فراموش شدہ  موجودگی پر روشنی ڈالتی ہے۔

میزورم، ناگالینڈ اور سکم کی فلمیں

میزورم ریاست کی نمائندگی دو فلمیں کر رہی ہیں۔ جب کہ ‘دی ان سرٹین ایرس’  کووڈ- 19 وبائی امراض کے دوران لوگوں کی زندگی کی اندرونی کہانی اور معاشرے، طبی رضاکاروں اور عام لوگوں کے ذریعہ اس سے نمٹنے کی کہانی کو منظر عام پر لاتا ہے، ‘دِس اِز میزورم’ فنی بیان کے ساتھ  ساتھ  میزورم کی  شامدار قدرتی خوبصورتی   کے پرکشش  بیانات سے  پر ہے ۔ ناگالینڈ کی فلم لونگفورو کمیونٹی کے لوگوں کی زندگی پر مبنی ہے جو ہجرت کی بہت سی کہانیاں اپنے ساتھ لیے پھرتے ہیں اور  خود کفیل طرز زندگی اور عالمی نظریات کو برقرار رکھنے کے لیے جنگل اور روایتی دانش کی روح کو تلاش کرتے رہتے ہیں۔

 

(‘دی اینڈ لیس نوٹ’ سے لی گئی ایک تصویر)

سکم کی دستاویزی فلم‘دی اینڈ لیس نوٹ’ اس ریاست کے لوک موسیقی کے آلات پر ہے۔ آسام کے تین مختصر افسانے بھی دلچسپ مواد پر مشتمل ہیں۔ جہاں پہلا ‘سینکچوری’  ایک  ڈرامہ نگار اور جنگجو رہنما کے فکری عمل کے فرق سے متعلق ہے، دوسرا ‘ناؤکا’  فرانز کافکا، بیتھوون اور سلواڈور ڈالی کی تخلیقات کے ذریعے پیدا کیے گئے وہم کے بارے میں ہے۔ آسام کی ایک اور مختصر فلم ‘اے لٹل شنشائین’ ایک بوڑھے جوڑے اور ان کے بیمار پالتو کتے کے گرد گھومتی ہے۔ اسکرپٹ رائٹر اور صحافی چندن سرما نے اس خصوصی پیکیج سیکشن میں فلمیں تیار کیں۔

ایم آئی ایف ایف  2022 کے لیے  https://miff.in/delegate2022/?cat=ZGVsZWdhdGU=  پرآن لائن رجسٹر کریں۔

طلباء https://miff.in/delegate2022/?cat=c3R1ZGVudF9kZWxlZ2F0ZQ==  پرمفت میں رجسٹر کر سکتے ہیں۔

میڈیا رجسٹریشن کے لیے  https://miff.in/delegate2022/?cat=bWVkaWE=  پر جائیں۔

*********

PIB MIFF Team | BSN/AA/DR/MIFF-11

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 5879

 


(Release ID: 1829370) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Marathi , Hindi