امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اور تعاون  کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج گجرات کے احمد آبادمیں 632 کروڑ روپےکی لاگت سے تیار کئے جانے والے اولمپک سطح کے اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 29 MAY 2022 9:04PM by PIB Delhi

آج اس علاقے کے نوجوانوں کا ایک بڑا خواب سچ ثابت ہونے جارہا ہے

آج سے 30 ماہ کے لئے ہم اس اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کریں گے اور میں خود اس کی نگرانی کروں گا اور اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اس کمپلیکس کا کام 30 ماہ میں مکمل کرلیا جائے

اس علاقے کے ممبر پالیمنٹ کی حیثیت سے میں وزیر اعظم اور گجرات کے بیٹے نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ یہ کمپلیکس کبھی بھی تیار نہیں ہوتا اگر وزیر اعظم کی اسے حمایت اور تعاون حاصل نہیں ہوتا

وزیر اعظم نریندر مودی نے  احمد آباد کو کھیلوں میں ایک  بین الاقوامی نام دلانے کی خاطر کئی سہولیات فراہم کی ہیں

سردار پٹیل اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لئےا س اسٹیڈیم کے نزدیک ایک بہت بڑی جگہ فراہم کی گئی ہے اور یہ اسپورٹس کمپلیکس تیار کیا جارہا ہے احمد آباد ایک ایسا شہر ہوگا جہاں اولمپکس کے لئے تیاریاں کی جاسکتی ہیں

سردار پٹیل اسپورٹس کمپلیکس، نریندر مودی  اسٹیڈیم ،نارن پورا اسپورٹ کمپلیکس اور کھیلوں کے دیگر 3 کمپلیکسس کے ساتھ ہماری بین الاقوامی سطح کے گراؤنڈ کی تیاریاں اور اولمپکس کے لئے تمام کھیلوں کے لئےا سٹیڈیم مکمل کرلئے جائیں گے

بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لئے غیر معمولی کوشش شروع کردی گئی ہے

گذشتہ 3 سالوں میں گاندھی نگر علاقے کے اندر 8613 کروڑروپے مالیت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے

2024 تک گاندھی نگر ملک میں سب سے ترقی یافتہ حلقوں کی فہرست میں جگہ بنائے گا

بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہر شعبہ میں ترقی کررہا ہے

جذبہ سے بھرے ہندوستانی کھلاڑی تمغے جیت رہے ہیں

جاری کوششوں کے نتیجے میں آئندہ دس سال میں ہمارے کھلاڑی چوٹی کے پانچ کھلاڑیوں تک اپنا مقام بنائیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نےان 8 سالوں میں ملک کو خوشحال، محفوظ، تعلیم یافتہ اورقابل فخر   بنادیا ہے

کل 30 مئی کو وزیر اعظم کی حیثیت سے جناب نریندر مودی کی دوسری مدت کار کا حلف لینے کے بعد سے 3 سال مکمل ہوجائیں گے

ان 8 سالوں میں وزیر اعظم مودی نے ملک کو عالمی سطح پر ایک مقام دلایا ہے

کوئی بھی مسئلہ ہو چاہے یہ کورونا ہو ،ویکسین بنانے کی بات ہو ، معیشت کے لئے فیصلے کرنے ہو، ماحولیات پر تبادلہ خیال کرنا ہو،چاہے یہ روس یوکرین جنگ کا معاملہ ہو،بحث اس وقت تک مکمل نہیں سمجھی جاتی جب تک بھارت کے وزیر اعظم کی رائے نہیں لے لی جاتی ہے

وزیر داخلہ امت شاہ نے اس کمپلیکس کے لئے ڈیزائن تیار کرنے میں کھیلوں کی وزارت کو مدد دینے کے سلسلے میں کھیلوں اور نوجوانوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر ، کھیلو ں کے وزیر مملکت نشیتھ پرمانک کے تئیں تشکر کا اظہار کیا

 

 

داخلی امور اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے احمد آباد میں 632 کروڑروپے کی لاگت سے تیار کئے جانے والے اولمپکس سطح کے  اسپورٹ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر منعقد ایک پروگرام میں گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل ،کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر ، داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نشیتھ پرمانک سمیت دیگر اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001792J.jpg

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس علاقے کے نوجوانوں کا ایک بڑا خواب سچ ثابت ہونے جارہا ہے ۔اس علاقے میں کئی اسکول ہیں جہاں کوئی کھیل گراؤنڈ نہیں ہے،جہاں یہ بچے کھیل سکیں لیکن اب اس اسپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی کا دن طے کرکے اسکول کے بچے یہاں کھیل سکیں گے،جہاں اب تک گراؤنڈ نہیں ہے۔آج سے 30 ماہ کے اندر ہم اس اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کریں گے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ میں خود اس کی نگرانی کروں گا اور اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ یہ کام 30 ماہ کے اندر مکمل ہوجائے۔آج اس علاقے کے ممبر پارلیمنٹ  کی حیثیت سے  میں اس ملک کے وزیر اعظم  اور گجرات کے سپوت جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں  کہ ان کی حمایت اور تعاون کے بغیر یہ کمپلیکس کبھی بھی تیار نہیں ہوپاتا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DKBJ.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھیلوں کے فیلڈ میں احمد آباد کو ایک بین الاقوامی مقام دلانے کے لئے بہت سی سہولتیں فراہم کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم جناب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے مختلف کھیلوں کے لئے آباد ڈیری میں ایک انڈور اسپورٹس کمپلیکس شروع کیا تھا ۔اس کے علاوہ احمد آباد میں واقع  دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم بھی نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کے نام سے ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سردار پٹیل کمپلیکس بنانے کے لئے اس اسٹیڈیم کے نزدیک ایک بہت بڑی جگہ فراہم کی ہے اور اس اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے ساتھ احمد آباد ایک ایسا شہر بن جائے گا جہاں اولمپکس کے لئے تیاریاں کی جاسکے گیں۔ سردار پٹیل اسپورٹس کمپلیکس ،نریندر مودی اسٹیڈیم ، نارن پورا اسپورٹس کمپلیکس اور 3 دیگر اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ بین الاقوامی سطح کے گراؤنڈ کی ہماری تیاریاں اور اولمپکس کے لئے تمام کھیلوں کےلئےا سٹیڈیم تیار کرلئے جائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZTPU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UWF7.jpg

 

وزیر داخلہ امت شاہ نے اس کمپلیکس کے لئے ڈیزائن تیار کرنے میں کھیلوں کی وزارت کو مدد دینے کے سلسلے میں کھیلوں اور نوجوانوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر ، کھیلوں کے وزیر مملکت نشیتھ پرمانک کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی طرف بچوں کو راغب کرنے کے لئے ایک بھگیرتھ کوشش بھی شروع کی گئی ہے اس سے پہلے گجرات ہمیشہ دو معاملوں میں پیچھے رہا فوج میں بھرتی کے لئے گجرات کا کوٹا خالی تھا اگر جسمانی طور پر گیمز کا تعلق ہے تو گجراتی کہیں نہیں دیکھے جاتے لیکن آج میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ اب ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔آنے والے 10 سال میں گجرات ملک کے اندر کھیلوں میں پہلا مقام حاصل کرے گا ۔ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل کی طرف سے ایسی کوششیں کی جارہی ہیں اور گذشتہ 3 سال میں گاندھی نگر علاقے کے اندر 8613 کروڑروپے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔گھاٹ لوڈیا اسمبلی حلقہ میں 1984 کروڑروپے کا کام جبکہ نارن پورا میں 1303 کروڑ روپے کا کام ،ویجال پور میں 561 کروڑ روپے ،بارامتی میں 634 کروڑ روپے سناند میں 800 کروڑ روپے ، گاندھی نگر میں 2800 کروڑ روپے ،کالول میں 2493 کروڑ روپے کی مالیت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2024 کے آخر تک گاندھی نگر ملک کے سب سے ترقی یافتہ حلقوں کی فہرست میں ایک مقام حاصل کرلے گا،اب سے 30 ماہ کے اندر جب یہ اسپورٹس کمپلیکس تیار ہوجائے گا تو اسپورٹس کمپلیکس کے ساتھ تمام اسکول کو جوڑنے کا کام اسکولوں کے پرنسپل سائبان اور آپریٹر کے ذریعہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کام کیا جانا ہے کیونکہ کھیل ، کودمحض جسم کو مضبوط بنانے کا کام نہیں ہے بلکہ اس بات کی ضرورت ہے کہ ایسی کوششیں کی جائیں کہ جس سے کھیل کوپوری طرح سے انسانی طریقے سے دیکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے اور زندگی کی تشکیل اس طرح  سے ہے  کہ آہستہ آہستہ بچے سرزمیں سے دور ہوجاتا ہے ،اگر بچہ نہیں گرےگا ،زخمی نہیں ہوگا،ہارے گا نہیں تو اس وقت تک وہ نہیں جیت پائے گااور جب تک وہ ہار برداشت نہیں کرپائے گا تواس وقت تک اس میں جیت کا جذبہ پیدا نہیں ہوگا۔ جیتنے کے بعد اگر آپ نہیں ہارتے تو جیت کا فخرتبھی پیدا ہوگا۔اسی طرح کھیلوں کی کمی کی وجہ سے انسانی فطرت میں کئی طرح کا بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہر شعبہ میں ترقی کررہا ہے ۔ہندوستان ان دنوں کھیلوں کے شعبہ میں بہت سے تمغے حاصل کررہا ہے اور کبھی بھی تمغوں سے محروم نہیں رہا ،ہمارے کھلاڑی سونے ،چاندی اور کانسے کے تمغے حاصل کررہے ہیں اور ایسی کوششیں کی جارہی ہیں کہ ہمارے کھلاڑی آنے والے 10 سال میں ایک سے پانچ تک اپنا مقام  حاصل کریں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی نے ان 8 سالوں میں ملک کو محفوظ خوشحال تعلیم یافتہ اور ملک کو اعلیٰ مقام دلانے کےلئے زبردست کام کیا ہے۔کل 30 مئی کو وزیر اعظم کی حیثیت سے جناب نریندر مودی جی کی دوسری مدت کے حلف لینے کے 3 سال مکمل ہوجائیں گے اور دوسری مودی جی حکومت کے 8 سال مکمل ہوجائیں گے اور ان 8 سالوں میں مودی جی نے دنیا کی نظروں میں ملک کو آگے لے جانے کا کام کیا ہے۔ کوئی بھی مسئلہ ہو چاہے یہ کورونا ہو ،ویکسین بنانے کی بات ہو ، معیشت کے لئے فیصلے کرنے ہو، ماحولیات پر تبادلہ خیال کرنا ہو،چاہے یہ روس یوکرین جنگ کا معاملہ ہو،بحث اس وقت تک مکمل نہیں سمجھی جاتی جب تک بھارت کے وزیر اعظم کی رائے نہیں لے لی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جی نے پوری دنیا میں ہندوستان کی اہمیت میں اضافہ کرنے کا کام کیا ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.5875

 


(Release ID: 1829357) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Bengali , Gujarati