زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
وزیر اعظم مودی 31 مئی کو شملہ میں سرکاری اسکیموں کے مستفیدین سے گفت و شنید کریں گے
وزیر اعظم کسان سمان ندھی اسکیم کی 11 ویں قسط جاری کریں گے جس کی مالیت 21,000 کروڑ روپے ہے
مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر ملک گیر پروگرام میں پوسا (دہلی) کے کسانوں کے ساتھ شامل ہوں گے
Posted On:
29 MAY 2022 6:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 مئی 2022:
آزادی کا امرت مہوتسو سال بھر کی تقریبات کے تحت 31 مئی کو مختلف مرکزی وزارتوں کی ایک بہت بڑی مشترکہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ شملہ (ہماچل پردیش) میں "غریب کلیان سمیلن" نامی اس قومی سطح کے پروگرام میں جناب مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 9 مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعہ چلائے جانے والے 16 اسکیموں/پروگراموں کے مستفیدین سے گفت و شنید کریں گے۔ وہ 10 کروڑ سے زائد کسانوں کو 20 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی وزیر اعظم کسان سمان ندھی کی گیارہویں قسط جاری کریں گے۔ مختلف ریاستی دارالحکومتوں، ضلعی ہیڈ کوارٹروں اور کرشی وگیان کیندروں (کے وی کے) میں بھی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ پروگراموں کے اس سلسلے کے حصے کے طور پر زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر پوسا (دہلی) میں کسانوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔
یہ ملک کا اب تک کا سب سے بڑا واحد پروگرام ہوگا جس کے تحت تمام اضلاع میں ملک بھر میں تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کے دوران وزیر اعظم جناب مودی مرکزی اسکیموں مثلاً پردھان منتری کسان سمان ندھی، پردھان منتری اجولا یوجنا، پوشن ابھیان، پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا، سوچھ بھارت مشن (دیہی اور شہری)، جل جیون مشن اور امروت، پردھان منتری سوانیدھی یوجنا، ون نیشن ون راشن کارڈ، پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا، آیوشمان بھارت پی ایم جن آروگیہ یوجنا، آیوشمان بھارت صحت اور تندرستی مراکز اور پردھان منتری مدرا یوجنا سے ان کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں گفت و شنید کریں گے۔
دو مرحلوں پر مشتمل پروگرام کے تحت ریاست/ضلع/کے وی کے سطح کی کارروائی صبح 9.45 بجے شروع ہوگی اور یہ صبح 11 بجے کے قریب قومی سطح کے پروگرام سے منسلک ہوجائیں گے۔ قومی پروگرام دوردرشن کے قومی اور علاقائی چینلوں پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ قومی پروگرام مائی گوو کے ذریعے ویب کاسٹ بھی کیا جائے گا جس میں لوگ اندراج کر سکیں گے۔ اسے یوٹیوب، فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام وغیرہ جیسے دیگر سوشل میڈیا چینلوں کے ذریعے بھی دیکھا جاسکے گا۔
***
(ش ح - ع ا - ع ر)
U. No. 5867
(Release ID: 1829282)
Visitor Counter : 226