وزارت اطلاعات ونشریات

17 ویں ایم آئی ایف ایف  میں مختلف ماسٹر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا


ریسول پُوکٹی ، پرسون جوشی، سوبیاہ نالا مُتھو اور  کارٹر پلچر جیسی قدآور شخصیتیں ، وفود کےساتھ بات چیت کریں گی

Posted On: 28 MAY 2022 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 مئی ، 2022/ آواز کے ماہر ریسول پوکٹی سے لے کر الفاظ کے بُنکر  پرسون جوشی تک ، جنگلاتی زندگی کے  معروف فلم ساز سبیا نالامتھو سے لے کر بین الاقوامی شہرت یافتہ مختصر فلموں کے تخلیق کار کارٹر پلچر تک  کو لے کرممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) پرجوش اجلاس کے ساتھ ایک بار پھر منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس فلم فیسٹیول کا ایک خصوصی حصہ ان عظیم شخصیتوں کی طرف سے ماسٹر کلاسز بھی ہیں جو اس سال کی خاص کشش ہیں۔ ان ماسٹر کلاسز  کا اہتمام فیسٹیول کے منتظمین نے بڑی تندہی سے کیا ہے جس سے مندوبین کو سنیما کے آرٹ اور کرافٹ کو اور زیادہ سمجھنے میں مدد ملے گی ۔

کسی فلم کے تحفظ کے لیے آرٹ اور اخلاقیات کی مداخلت ، داستان گوئی کا فن ، سنیما میں آواز کی خوبصورتی اور دنیا کے لیے بھارت میں  اینیمیشن جیسے موضوعات پر منعقد کی جانے والی ماسٹر کلاس ابھرنے والے فلم سازوں کے لیے سیکھنے کا ایک بڑا موقع ہوگی۔ کووڈ دور کے بعد سنیما ، فلم کی دنیا میں شکست و ریخت میں بڑے فرق کی تخلیق اور جنگلاتی زندگی کی فلم سازی جیسے فلم سازی کے دیگر پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔

17ویں ایم آئی ایف ایف میں مستقبل کے فلم سازوں ، ناظرین ،  سنیما میں یقین رکھنے والوں اور اس بارے میں غور و خوض کرنےوالوں کے خیرمقدم کی پوری تیاری ہے کہ وہ سات دن کے اس فیسٹیول میں حصہ لیں جو 29 مئی سے 4 جون ، 2022 تک منعقد ہوگا۔ فیسٹیول کے دوران مندرجہ ذیل پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

ایم آئی ایف ایف میں اس سال پیش کی جانے والی ماسٹر کلاسز کی فہرست:

  1. ’فلم بحالی کا آرٹ اور اخلاقیات‘ از طرف شویندر سنگھ ڈونگر پور 30 مئی ، 2022، صبح  11.30 بجے سے  دوپہر 1 بجے تک
  2. ’اوسکارز میں کامیابی کے لیے آپ کی فلم  میں کیا ہونا چاہیے‘ از طرف کارٹر پلچر، 30 مئی ، 2022۔ دوپہر 2 بجے سے 3.30 بجے تک
  3. ’دنیا کے لیے بھارت میں اینیمیٹنگ‘ (اینی میشن) از  کرشنا موہن چنتاپتا و ترتھادیپ گھوش ، 30 مئی، 2022۔ 3.45 بجے سے 5.45 بجے شام تک
  4. موضوع : ۔’میرا تخلیقی عمل‘ (اینی میشن) از  ریگینا پیسوا، 31 مئی، 2022، دوپہر 2 بجے سے 3.30 بجے تک
  5. موضوع : ’ اسکرین سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم تک توسیع شدہ سنیما – کووڈ دور کے بعد سنیما‘ از رضوان احمد ، یکم جون، 2022 ، صبح 11.30 بجے سے دوپپر ایک بجے تک
  6. جنگلاتی زندگی پر فلم سازی ایک پیشے کے طور پر : جنگلاتی زندگی کی فلم سازی کوئی پیشہ نہیں ہے، یہ ایک عزم ہے‘ از سوبیاہ  نلا متھو 2 جون، 2022 ، دوپہر 3.45 سے شام 5.45 تک
  7. ’سنیما میں آواز کی خوبصورتی ‘از ریسول پوکٹی 3 جون، 2022، دوپہر 3.45 سے شام 5.45 تک
  8. داستان گوئی کا فن ‘ از طرف پرسون جوشی (تاریخ اور وقت کو قطعی شکل بعد میں دی جائے گی)

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –5837



(Release ID: 1829021) Visitor Counter : 95


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Bengali