وزارت اطلاعات ونشریات
کل ہند ایم آئی ایف ایف: مکمل بھارت کا جشن
’کنٹری آف فوکس‘@ # ایم آئی ایف ایف 2022 کے دوران بنگلہ دیش کی آزادی کے 50برسوں کو یاد کیا جائے گا
Posted On:
28 MAY 2022 2:06PM by PIB Delhi
جہاں ایک جانب بھارت اپنی آزادی کے 75برسوں کا جشن منا رہا ہے، وہیں دوسری جانب ہمارا ہمسایہ ملک بنگلہ دیش بھی جشن کے موڈ میں ہے کیونکہ اس نے سخت جدوجہد کے بعد حاصل ہوئی آزادی کے 50 برس مکمل کر لیے ہیں۔ ممبئی بین الاقوامی فلمی میلے کا 17واں ایڈیشن، جو آئندہ روز شروع ہونے والا ہے، اس برس بنگلہ دیش کو ’کنٹری آف فوکس‘ کی حیثیت سے خراج عقیدت پیش کرے گا۔
بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 برسوں کی یاد میں ’کنٹری آف فوکس‘ کے طورپر بنگلہ دیش کی 11فلموں کا ایک پیکج ایم آئی ایف ایف کے دوران پیش کیا جائے گا۔ اس پیکج میں ناقدین سے پذیرائی حاصل کرنے والی فلم ’حسینہ - اے ڈاٹرس ٹیل‘ (پپلو خان کے زیر ہدایت بنی فلم)بھی شامل ہے جس میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی سیاسی شخصیت کو دستاویز بند کیا گیا ہے۔
توجہ کا مرکز ملک کے سیکشن میں شامل فلموں میں بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کی یادوں کو اور آزادی کے لیے اہل وطن کے ذریعہ دی گئی قربانیوں کو پیش کیا گیا ہے۔ ’ناٹ اے پینی ناٹ اے گن‘، ’جولو گوریلا‘ جیسی فلمیں 1971 کی جنگ سے متاثر ہیں جس نے بنگلہ دیش کو پاکستان سے آزادی دلائی تھی۔ ان فلموں میں اپنی آزادی کی جدوجہد میں بنگلہ دیشی عوام کے ذریعہ برداشت کی گئیں تکالیف اور اذیتوں کو تفصیلی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ دِل آرا بیگم کے زیر ہدایت بنی فلم ’جوتھورلینا‘ ایک ایسی فلم ہے جو بنگلہ دیشی مصنفہ روما چودھری کی غیر معمولی زندگی اور جنگ کے نتیجہ میں ان کے ذریعہ برداشت کی گئیں اذیتوں کے خلاف ان کی نبردآزمائی کو بیان کرتی ہے۔ معفد الحق کے زیر ہدایت بنی فلم ’کان پیٹے روئی‘ بھی دل کو چھو لینے والی ایک ایسی کہانی ہے جس میں ریاضی کے ایک لیکچرر کے ذریعہ برداشت کی گئیں صعوبتوں کی تصویر کشی کی گئی ہے جنہوں نے 1971 کی جنگ کے دوران ظلم کے خلاف بے باکانہ قدم اٹھایا تھا۔
(فلم ’گارڈن آف میموریز‘ کا ایک منظر)
مشرق وسطیٰ سے واپس آنے والے گھریلو ملازمین کی پریشانیوں، اور بنگلہ دیش میں خواتین کو درپیش چنوتیوں، جیسے سماجی مسائل کو پیش کرنے والی فلموں کو بھی ’کنٹری آف فوکس‘ زمرے میں جگہ حاصل ہوئی ہے۔ فیڈریشن آف فلم سوسائٹیز کے نائب صدر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم سوسائٹیز کے سکریٹری (ایشیا۔ پیسفک)، پریمیندر مزومدار نے اس سیکشن میں فلموں کو ترتیب دیاہے۔
(ناٹ اے پینی ناٹ اے گن – فلم کا منظر)
کنٹری فوکس زمرے میں شامل فلموں پر ایک نظر:
نشوبدوتر شوہور (خاموی)
ہدایت کار : امیتابھ رضا چودھری
فلم کی قسم: مختلف فلم
مدت: 12 منٹ
زبان : بنگالی
اسکریننگ کی تاریخ اور وقت: 31 مئی 2022 (شام 6 سے 8 بجے)
رِپلس
ہدایت کار: سبورنا سنجوتی توشی
فلم کی قسم: مختصر فلم
مدت : 45 منٹ
زبان : بنگالی
اسکریننگ کی تاریخ اور وقت :03 جون 2022 (شام 6 سے 8 بجے)
ناٹ اے پینی ناٹ اے گن
ہدایت کار : مقبول چودھری
فلم کی قسم: دستاویزی
مدت: 40 منٹ
زبان: بنگالی اور انگریزی
اسکریننگ کی تاریخ اور وقت: 02 جون 2022 (شام 6 سے 8 بجے تک)
جوتھورلینا
ہدایت کار : دل آرا بیگم جولی
فلم قسم: بایو ڈاکیومنٹری
مدت: 40 منٹ
زبان : بنگالی
اسکریننگ کی تاریخ اور وقت: یکم جون 2022 (شام 3.45 سے 5.45 تک)
حسینہ: اے ڈاٹرس ٹیل
ہدایت کار: پپلو آر خان
فلم کی قسم: دستاویزی
مدت: 70 منٹ
زبان : بنگالی
اسکریننگ کی تاریخ اور وقت : 02 جون 2022 (شام 6 بجے سے 8 بجے تک)
باغانیا (یادوں کا باغیچہ)
ہدایت کار: ہمیرا بلقیس
فلم کی قسم: دستاویزی
مدت: 55 منٹ
زبان: بنگالی
اسکریننگ کی تاریخ اور وقت: 30 مئی 2022 (شام 6 بجے سے 8 بجے تک)
دوجہان (ان کی کہانیاں، ان کے حقائق)
ہدایت کار: رتن پال
فلم کی قسم: دستاویزی فکشن
مدت: 73.10 منٹ
زبان: بنگالی
اسکریننگ کی تاریخ اوروقت: 31 مئی 2022 (شام 6 بجے سے 8 بجے تک)
جونمو ساتھی (جنم کے ساتھی)
ہدایت کار: شبنم فردوسی
فلم کی قسم: دستاویزی
مدت: 72 منٹ
زبان: بنگالی
اسکریننگ کی تاریخ اور وقت: یکم جون 2022 (3.45 سے 5.45 تک)
ارائیمون شوپنو
ہدایت کار : ابو شاہد ایمون
فلم کی قسم : مختصر فلم
مدت: 35 منٹ
زبان: بنگالی
اسکریننگ کی تاریخ اور وقت: 30 مئی 2022 (شام 6 بجے سے 8 بجے تک)
کان پیٹے روئی
ہدایت کار : معفد الحق
فلم کی قسم : دستاویزی
مدت: 35 منٹ
زبان : بنگالی
اسکریننگ کی تاریخ اور وقت: 03 جون 2022 (شام 6 بجے سے 8 بجے تک)
جولو گوریلا
ہدایت کار: سمن دِلووَر
فلم کی قسم: مختصر فلم
مدت: 48 منٹ
زبان: بنگالی
اسکریننگ کی تاریخ اور وقت: 03 جون 2022 (شام 6 بجے سے 8 بجے تک)
https://miff.in/delegate2022/?cat=ZGVsZWdhdGU= پر ایم آئی ایف ایف 2022 کے لیے آن لائن رجسٹر کریں
طلبا https://miff.in/delegate2022/?cat=c3R1ZGVudF9kZWxlZ2F0ZQ==پر مفت رجسٹر کر سکتے ہیں
میڈیا رجسٹریشن کے لیے https://miff.in/delegate2022/?cat=bWVkaWE= پر جائیں۔
****
ہمیں یقین ہے کہ اچھی فلمیں آپ جیسے فلم شائق کی جانب سے حاصل ہونے والی ستائش سے کامیاب ہوں گی۔ #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi اور #MIFF2022جیسے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فلموں کے لیے اپنی محبت ساجھا کریں۔ جی ہاں، آیئے فلموں کے تئیں محبت کو عام کریں!
|
#ایم آئی ایف ایف 2022 کی کن فلموں نے آپ کو جوش سے بھر دیا؟ #MyMIFFLove ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو اپنی پسندیدہ ایم آئی ایف ایف فلموں کے بارے میں بتایئے۔
|
اگر کہانی نے آپ کو متاثر کیا ہے، تو ہم سے رابطہ قائم کیجئے! کیا آپ فلم اور فلم ساز کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟ خصوصاً، کیا آپ ایک صحافی یا بلاگر ہیں جو فلم سے وابستہ حضرات سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ پی آئی بی آپ کو ان سے رابطہ قائم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے، ہمارے افسر مہیش چوپاڑے سے +91-9953630802 پر رابطہ قائم کریں۔ آپ ہمیں miff.pib[at]gmail[dot]com پر تحریر کر سکتے ہیں۔
|
مابعد کووِڈ میلے کے پہلے ایڈیشن کے لیے، فلم شائقین اس میلے میں آن لائن بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk پر ایک آن لائن وفد کے طور پر رجسٹر کریں۔ جیسے ہی کمپٹیشن فلمیں آن لائن دستیاب ہوں گی، انہیں اسی لنک پر دیکھا جا سکتا ہے۔
|
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5835
(Release ID: 1829016)
Visitor Counter : 1949