وزارتِ تعلیم
جناب راج کمار رنجن سنگھ نے میزورم یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر ہاسٹل اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا
Posted On:
28 MAY 2022 1:48PM by PIB Delhi
تعلیم کے وزیر مملکت جناب راج کمار رنجن سنگھ نے آج میزورم یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر ہاسٹل اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے یہ جان کر خوشی کا اظہار کیا کہ میزورم یونیورسٹی نے اپنے قیام کے 22 سال کے عرصے میں بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی توسیع کے لحاظ سے قابل ذکر ترقی کی ہے اور یہ دی امپیکٹ رینکنگ 2022 میں جگہ بنانے والی شمال مشرقی خطے کی واحد یونیورسٹی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزارت تعلیم یونیورسٹیوں/ اداروں کو ان کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے لیے مدد کر رہی ہے تاکہ سیکھنے، تحقیق اور اختراع کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیر موصوف نے روشنی ڈالی کہ میزورم یونیورسٹی ان پہلی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جس نے اس تعلیمی سال سے این ای پی 2020 کو نافذ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیا افتتاح کیا گیا ہاسٹل یونیورسٹی میں تحقیق اور ترقی کی سہولیات اور اسکالروں کی سہولیات کو بڑھانے میں ایک اور سنگ میل کا کام کرے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ شروع کیے جا رہے فیکلٹی ڈیولپمنٹ سنٹر سے ریاست میزورم میں یونیورسٹی کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ اسکول کے اساتذہ کو بھی مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ تمام فیکلٹی ممبران کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور ان کے علم اور مہارت کو اپ گریڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے تدریس اور آموزش میں اختراع کے لیے ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیر موصوف نے میزورم یونیورسٹی کی برادری کو سخت محنت کرنے اور شمال مشرقی خطے اور پورے ملک کے بہترین اداروں میں سے ایک کے طور پر ابھرنے کے لیے مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ میزورم یونیورسٹی آپ کی مسلسل کوششوں، کڑی محنت اور لگن سے ملک کے سرکردہ اداروں میں سے ایک بن کر ابھرے گی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5829
(Release ID: 1828976)
Visitor Counter : 103