امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز ای کامرس کی  ویب سائٹوں  پر جعلی جائزوں کی نگرانی کے لیے فریم ورک تیار کرے گا


امور صارفین کا محکمہ جعلی اور دھوکہ دہی کرنے والے  آن لائن جائزوں سے پیدا ہونے والے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیےشراکت داروں کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 28 MAY 2022 10:27AM by PIB Delhi

 مرکز ای کامرس ویب سائٹس کے جعلی جائزوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرے گا۔ امور صارفین کا  محکمہ (ڈی او سی اے) ہندوستان میں ای کامرس  اداروں اور عالمی سطح پر دستیاب بہترین طریقوں  کے مطالعہ کے بعد  ان فریم ورک کو تیار کرے گا۔

ڈی او سی اے نے ایڈورٹائزنگ سٹینڈرڈز کونسل آف انڈیا (اے ایس سی آئی) کے  اشتراک سے مختلف شراکت داروں جیسے ای کامرس اداروں ، صارفین فورم ، لاء یونیورسٹیوں، وکلاء ، فکی(ایف آئی سی سی آئی) ، سی آئی آئی ، صارفین کے حقوق کے سرگرم کارکنان اور دیگر کے ساتھ ایک میٹنگ میں ویب سائٹ پر جعلی جائزے کی شدت اور روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔

چونکہ ای کامرس میں مصنوعات کوطبعی طور پر دیکھنے یا جانچنے کے کسی بھی موقع کے بغیر ورچوئل شاپنگ کا تجربہ شامل ہوتا ہے ، اس لیے صارفین ای کامرس پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے گئے جائزوں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں تاکہ ان صارفین کی رائے اور تجربہ سے مستفید ہوں جو پہلے ہی سامان یا خدمات خرید چکے ہیں۔

ڈی او سی اے کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے کہا کہ جائزہ لینے والوں کی صداقت اور پلیٹ فارم سے وابستہ ذمہ داری کو یقینی بنا کرنشاندہی کرنے کے دو اہم مسائل ہیں۔ ای کام سے وابستہ افراد کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ وہ کس طرح منصفانہ اور شفاف انداز میں نمائش کے لیے "انتہائی موزوں جائزے" کا انتخاب کرتے ہیں۔

تمام شراکت دار اس بات پراتفاق کا اظہار کیا ہے کہ اس مسئلے کی قریب سے نگرانی کی جانی چاہیے اور جعلی جائزوں پر قابو پانے کے لیے مناسب فریم ورک تیار کیاجائے تاکہ صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس  کا حل کیا جا سکے۔

ای کامرس کمپنیوں کے شراکت داروں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایسے فریم ورک موجود ہیں جس کے ذریعہ  وہ جعلی جائزوں کی نگرانی کرتے ہیں اور اس معاملے پر قانونی فریم ورک تیار کرنے میں حصہ لینے پر انہیں خوشی ہوگی۔

سیکرٹری ڈی او سی اے کے ساتھ ، محترمہ ندھی کھرے ، ایڈیشنل سکریٹری اور مسٹر انوپم مشرا ، جوائنٹ سکریٹری نے میٹنگ میں شرکت کی۔ اے ایس سی آئی کی سی ای او محترمہ منیشا کپور نے جعلی اور گمراہ کن جائزوں کے زمروں  اور صارفین کے مفاد پر ان کے اثرات پر روشنی ڈالی۔جن امور پر بات چیت کی گئی ان میں،بااجرت  ، ناقابل تصدیق اور ترغیباتی جائزوں  جن کی نشاندہی کے بغیر صارفین کو در پیش حقیقی جائزوں کی شناخت  میں دشواری  جیسے امور پر بات چیت کی گئی ۔

***

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (28.05.2022)

U-5826


(Release ID: 1828959) Visitor Counter : 166