نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے  عالمی جونیئر چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے  ٹاپس ڈویلپمنٹ تیراک آرین نہرا کی دبئی میں ٹریننگ  کی تجویز کو منظوری دی

Posted On: 26 MAY 2022 5:36PM by PIB Delhi

مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے جمعرات کو بھارتی تیراک آرین نہرا کی دبئی کے  ایکوا نیشن اسپورٹس اکیڈمی (اے این ایس اے)، میں ٹریننگ کی تجویز کو منظوری دے دی۔ آرین، جو دسمبر 2019 سے ٹاپس ڈیولپمنٹ گروپ کے ایتھلیٹ ہیں، عالمی جونیئر چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں جو اس سال اگست میں منعقد ہوگی ۔

احمدآباد ، گجرات کے رہنے والے 18 سالہ آرین کو تقریباً 8.7 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ یہ ان کی 90 دنوں کی ٹریننگ کے لئے ہے، جو اس مہینے کے اوائل میں شروع ہوئی اور اگست 2022 میں ختم ہوگی ۔ منظور شدہ رقم میں ان کا فضائی سفر، رہنے اور کھانے کا خرچ ، کوچنگ فیس ، مقامی ٹرانسپورٹ لاگت اور دیگر خرچ شامل ہیں۔

آرین کو  1500 میٹر فری اسٹائل میں مہارت حاصل ہے جسے تیراکی کے سب سے  مشکل  مقابلوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ سال 2017 میں، ملائیشین ایج گروپ میٹ میں، انہوں نے پانچ گولڈ میڈل جیتے اور تین مقابلوں میں میٹ ریکارڈ بھی بنایا۔ 2019 میں، انہوں نے جنوبی کوریا میں عالمی چیمپئن شپ کے لیے  ’بی ‘ مارک بھی حاصل کیا۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5777)

 


(Release ID: 1828590) Visitor Counter : 118