نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
لکشیہ سین کی دبئی میں عالمی نمبر 1 وکٹر ایکسلسن کے ساتھ ٹریننگ کی تجویز : اپنے ساتھ ایک فٹنس ٹرینر کو بیرون ملک لے جانے کی سندھو کی درخواست کو ’ٹاپس‘ کے تحت منظوری دی گئی
Posted On:
26 MAY 2022 5:35PM by PIB Delhi
بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین کی دبئی میں عالمی نمبر 1 وکٹر ایکسلسن کے ساتھ ٹریننگ کی تجویز کو مشن اولمپک سیل (ایم او سی) کمیٹی کے ممبران جمعرات کو منظوری دے دی ۔
لکشیہ سین جو اسی ماہ باوقار تھامس کپ جیتنے والی بھارتی مردوں کی ٹیم کا حصہ تھے ، 29 مئی سے ٍ5 جون (8 دن ) تک دبئی میں ایکسلسن کے ساتھ ٹریننگ کے لئے تیار ہیں اور پھر وہ 19 سے 26 جون کو (8 دن) تک ملائیشیائی ٹریننگ سنٹر میں تربیت لینے کے لئے 19 جون کو ملائیشیا کے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوں گے ۔ان دونوں ہی ٹریننگ تجاویز کو دولت مشترکہ کھیلوں کی تیاری کے تحت ایم او سی کے ذریعہ منظوری دی گئی۔
منظور شدہ رقم میں لکشیہ سین اور ان کے فزیو تھیراپسٹ کا فضائی سفر ، رہنے اور کھانے کا خرچ شامل ہوگا اور دیگر اخراجات کے تحت اپنی جیب سے کیا گیا خرچ بھی شامل ہوگا۔
لکشیہ سین کی تجویز کے ساتھ ساتھ ، ایم او سی کمیٹی نے بیڈمنٹن کھلاڑی اور اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کے فٹنس ٹرینر ایم سری کانت ماداپلی کو اپنے ساتھ آئندہ کئی ٹورنامنٹوں کے لئے بیرون ملک لے جانے کے لئے مالی تعاون دینے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی۔
سری کانت انڈونیشیا ماسٹرز (7سے 12 جون)، انڈونیشیا اوپن (14سے 19 جون)، ملائیشیا ماسٹرز (28 جون سے 3 جولائی)، اور ملائیشیا اوپن (5سے10 جولائی)، اور سنگاپور اوپن (12 سے 17 جولائی) کے دوران سندھو کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5776)
(Release ID: 1828585)
Visitor Counter : 136