ریلوے کی وزارت
جناب اشونی ویشنو آر پی ایف کے جوانوں کوبہادری کا صدارتی تمغہ /شاندار خدمات کے لئے پولیس میڈل / امتیازی خدمات کے لئےصدر پولیس تمغہ / جیون رکشا سیریز کے تمغوں سے نوازیں گے
Posted On:
26 MAY 2022 12:46PM by PIB Delhi
آر پی ایف کی ایک شاندار اعزازی تقریب 27 مئی 2022 کو وگیان بھون میں منعقد ہونے والی ہے۔تقریب کے دوران ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو آر پی ایف کے جوانوں کو سال 2019 ،2020 اور 2021 کے دوران صدر جمہوریہ کی جانب سے دئے گئے بہادری کا صدارتی تمغہ /شاندار خدمات کے لئے پولیس میڈل / امتیازی خدمات کے لئےصدر پولیس تمغہ / جیون رکشا سیریز کے تمغوں کے ساتھ اعزاز سے نوازیں گے ۔ان ایوارڈس کو ملک کی خدمات میں تعاون کے لئے فورس کے مستحق اہلکاروں کو دیا گیا ہے ۔ان ایوارڈ کے فاتحین زیادہ سے زیادہ لگن سے کام کرنے کے لئے فورس کے دیگر اراکین کو متاثر کریں گے ۔
فورس کو نہ صرف ریلوے کی املاک بلکہ مسافروں اور مسافروں کے علاقے کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔یہ شعبہ ہمدردی کے ساتھ ایک طاقت کے طور پر سامنے آیا ہے کیونکہ یہ خواتین، بچوں، بیماروں، بزرگوں، جسمانی طور پر معذور افراد اور ریلوے کے ساتھ رابطے میں آنے والے دیکھ بھال اور تحفظ کے ضرورت مندوں کی خدمات میں مدد کر رہے ہیں۔ یہ فورس ریلوے مسافروں کو محفوظ، حفاظت اور آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔ یہ ٹرانسپورٹ سیکیورٹی، دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف احتیاطی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور اسمگلنگ سمیت جرائم سے لڑنے، جرائم کا پتہ لگانے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرنے، اس کی دیکھ بھال میں مدد کرنے کے ذریعے قومی سلامتی کے گرڈ میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر بن گئی ہے۔ اس کے علاوہ یہ فورس قومی اور ریاستی انتخابات کے دوران نظم و نسق اور امن و امان کو بحال رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
*************
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.5770
(Release ID: 1828468)
Visitor Counter : 119