نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ڈائمنڈ لیگ سے قبل فن لینڈ کے کورتانے اولمپک ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرنے کی نیرج کی درخواست کو منظور کر لیا

Posted On: 25 MAY 2022 7:00PM by PIB Delhi

ہندوستان کے لیے اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا ترکی سے اپنا تربیتی مرکز تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں اور جمعرات، 26 مئی کو اس کے لیے وہ فن لینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

نیرج، جو اس وقت ترکی کے گلوریا اسپورٹس ایرینا میں ٹریننگ کر رہے ہیں، 26 مئی کو پرواز کرنے والے ہیں اور وہ 22 جون تک فن لینڈ کے کورتانے اولمپک ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کریں گے۔ کورتانے او ٹی سی ایتھلیٹس کے لیے اولمپک سطح کی انڈور اور آؤٹ ڈور سہولیات فراہم کرتا ہے اور فی الحال پیرا اولمپکس گولڈ میڈلسٹ دیویندر جھاجھریا کے لیے تربیتی مرکز بھی ہے۔

اس کے بعد نیرج کورتانے سے پاو نورمی گیمز میں شرکت کے لیے ترکو جائیں گے، جس کے بعد کورتانے میں کوورتانے گیمز اور پھر اسٹاک ہوم میں ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے وزارت خارجہ (ایم ای اے) سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نیرج اور ان کی ٹیم کو فن لینڈ میں قیام کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور MEA نے بھی ان کے جواب میں SAI کو یقین دلایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہیلسنکی میں ہندوستانی سفارت خانہ کسی بھی مدد کے لیے دستیاب ہوگا۔

چار ہفتے (28 دن) کے تربیتی کیمپ کو حکومت کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (TOPS) نے منظور کیا ہے اور اس پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت (MYAS) کے تقریباً 9.8 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

اس رقم کا استعمال نیرج اور اس کے کوچ کلاؤس بارٹونیٹز کے سفر، رہائش، تربیت، مقامی سفر، اور دیگر اخراجات کے ساتھ یومیہ جیب خرچ کے لیے کیا جائے گا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 5750


(Release ID: 1828348) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi