الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرم پورول، سپر کمپیوٹر کا تھروچراپلّی میں این  آئی ٹی کے مقام پر افتتاح کیا گیا


پرم  پورول سپر کمپیوٹنگ سہولت کو نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن کے دوسرے مرحلے کے تحت قائم کیا گیا ہے، تاکہ کمپیوٹر پر مبنی تحقیق میں سہولت ہوسکے



Posted On: 25 MAY 2022 1:11PM by PIB Delhi

جدید ترین سپر کمپیوٹر پرم پورول کو الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (میٹی) اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے  (ڈی ایس ٹی) ایک مشترکہ پہل قدمی – نیشنل سپر کمپیوٹنگ مشن (این ایس ایم) کے تحت، تھروچراپلی میں این آئی ٹی  کے مقام پر قوم کے نام وقف کیا گیا۔ اس سپر کمپیوٹر کا افتتاح 25  مئی  2022  کو تھروچراپلی میں بورڈ آف گورنرس کے چیئر پرسن جناب بھاسکر بھٹ نے کیا تھا۔ اس موقع پر تھرو چراپلی، این آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر جی  اگھیلا،سی-  ڈی اے سی کے ڈائریکٹر جنرل جناب ای مگھیش، میٹی کی ایچ پی سی ڈویزن کے این ایس ایم جناب نوین کمار، میٹی، این ایس ایم کے صلاح کار جناب ایس اے کمار، این ایس ایم کے مشن ڈائریکٹر  ڈاکٹر ہیمنت درباری، ڈی ایس ٹی  ڈائریکٹر نمرتا پاٹھک، ڈی ایس ٹی ڈاکٹر ناگا بوہتھی موہن،سی -  ڈی اے سی کے سینئر  ڈائریکٹر جناب سنجے  وندھیکر کے ساتھ ساتھ  میٹی ، ڈی ایس ٹی، این آئی  ٹی  تھرو چراپلی اور  سی - ڈی اے سی کے سینئر عہدیدار شامل ہیں۔

پرم پورول سپر کمپیوٹنگ سہولت کو  این ایس ایم کے دوسرے مرحلے کے تحت قائم کیا گیا ہے اور اس نظام کو تیار کرنے کی غرض سے زیادہ تر پرزے اور دیگر سازو سامان اندرون ملک ہی تیار کئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ میک ان انڈیا پہل کے عین مطابق سی – ڈی اے سی نے اندرون ملک سافٹ ویئر گوشہ بھی تیار کیا ہے۔

این ایس ایم کے تحت اس 838  ٹیرا فلوپس سپر کمپیوٹنگ سہولت کو قائم کرنے کی غرض سے ، این آئی ٹی تھرو چراپلی اور سینئر فار ڈیولپمنٹ ان ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی- ڈی اے سی) کے درمیان 12  اکتوبر  2020  کو مفاہمت کی ایک یادداشت  (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے تھے۔ یہ نظام  سی پی یو اجزاء ، جی پی یو اجزاء ، اعلی میموری  کے اجزاء ، بڑی تعداد میں معلومات کا ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور دیگر  اعلیٰ قسم کی مشترکہ صلاحیتوں سے لیس ہے۔ سائنس اور انجینئرنگ سے متعلق  مختلف طریق کار کی  کمپیوٹر سے متعلق ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ تحقیق کاروں کے فائدے کے لئے اس نظام میں مختلف سائنسی شعبوں کے لئے کثیر النوع طریق کار  نصب کئے گئے ہیں۔ اعلیٰ درجہ کا یہ جدید ترین کمپیوٹنگ نظام، تحقیق کرنے والی برادری  کے لئے  بہت مفید ثابت ہوگا۔

این آئی  ٹی  تھروچراپلی ، صحت ،  زراعت، موسم اور  مالی خدمات جیسے  سماج کے مفاد کے شعبوں میں تحقیقی کام انجام دے رہا ہے۔ این ایس ایم کے تحت  نصب کی گئی  سہولت کی بدولت  یہ تحقیقی کام مستحکم ہوں گے۔ اعلی ٰ کارکردگی کے حامل کمپیوٹر پر مبنی  یہ نئی سہولت  تحقیق کاروں کے لئے معاون ثابت ہوگی، جس کی بدولت وہ  سائنس  اور انجینئرنگ کے  مختلف شعبوں سے متعلق  بڑے پیمانے  کے مسائل کو حل کرسکیں گے۔

این ایس ایم کے ضوابط کے مطابق  کمپیوٹ کی  کُل  طاقت  کے کچھ  حصوں کو  نزدیک کے تعلیمی اور تحقیقی اداروں کو فراہم کیا جائے گا۔ کل ملا کر  سپر کمیپوٹنگ کی اس سہولت کی بدولت  بھارت کے  تعلیم سے متعلق سبھی شعبوں اور  صنعتوں میں  تحقیق  اور ترقی کے کام کو  زبردست فروغ حاصل ہوگا اور وہ  عالمی  قدر منزلت کے درجے تک پہنچ سکیں گے۔

این ایس ایم کے تحت، آج تک  24  پیٹا فلوپس  کی کمپیوٹ  صلاحیت کے حامل 15  سپر کمپیوٹرس  پورے ملک میں نصب کئے جاچکے ہیں۔ یہ تمام سپر کمپیوٹرس  بھارت میں ہی تیار کئے گئے ہیں اور یہ  اندرون ملک دستیاب  ٹیکنالوجی مدد سے  تیار کئے گئے سافٹ ویئر  گوشوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ع م- ق ر)

U-5732




(Release ID: 1828193) Visitor Counter : 177