وزارت دفاع

بھارتی بحریہ  اور بنگلہ دیش کی بحریہ کے درمیان دوطرفہ فوجی مشق بونگو ساگر کاآغاز

Posted On: 25 MAY 2022 12:36PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ اور بنگلہ دیش کی بحریہ کے درمیان تیسری دوطرفہ فوجی مشق ’’بونگو ساگر‘‘ کا 24مئی 2022 کو بنگلہ دیش میں مونگا بندرگاہ پر آغاز ہوا۔ اس مشق کے بندرگاہ کے مرحلہ کا 25-24 مئی کو انعقاد ہوگا جس کے بعد 26 اور 27 مئی کو شمالی خلیج بنگال میں سمندری مرحلہ منعقد کیا جائے گا۔

فوجی مشق ’بونگو ساگر‘‘ کا مقصد، دونوں بحری فوجوں کے درمیان مختلف ا لنوع فوجی مشقوں اور کارروائیوں کے انعقاد کے ذریعہ اعلی سطح کی باہم اثر پذیر عملی صلاحیت کو فروغ دینااورمشترکہ عملی ہنرمندیوں کو پروان چڑھانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)KGF2.jpeg

 

 

بھارتی بحریہ کے دو بحری جہاز ، اندرون ملک تیار کیا گیا گائیڈیڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز- کورا  اور اندرون ملک تیار کیا گیا ساحل سے دورگشت لگانے و الا بحری جہاز سمیدھا، اس فوجی مشق میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی بحریہ کی نمائندگی بی این ایس ابوعبیدہ اور علی حیدر کررہے ہیں ، یہ دونوں گائیڈیڈ میزائل سے لیس جنگی بحری جہاز ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)UF3Q.jpeg

 

بحری فوجی مشق کے بندرگاہی مرحلے میں پیشہ وارانہ اورسماجی بات چیت اور کھیل کود کے دوستانہ مقابلے شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ سمندر میں فوجی مشق کے انعقادکے بارے میں حکمت عملی  پر مبنی منصوبہ بندی سے متعلق تبادلہ خیال بھی کئے جائیں گے۔ فوجی مشق کے سمندری مرحلے کے تحت دونوں بحری فوجوں کے جہازوں کو سطح پر زبردست جنگی مشقوں، ہتھیاروں سے گولے داغنے سے متعلق مشقوں اورحکمت عملی پر مبنی منظرنامے میں مربوط فضائی کارروائیوں میں سہولت فراہم ہوگی۔

 

*************

 

ش ح- ع م– ف ر

U. No.5727



(Release ID: 1828176) Visitor Counter : 136