اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے مالی سال 22-2021 کے لئے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ اس کی آمدنی ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے، اس نے اب تک کا سب سے زیادہ منافع درج کیا ہے
Posted On:
24 MAY 2022 3:32PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) یعنی سیل نے 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی (مالی سال 22-2021) کے لئے کل یہاں اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
مالی سال 22-2021 کے دوران ، مال کی تیاری اور فروخت میں اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب تک کی سب سے زیادہ 103473 کروڑ روپے کی آمدنی اور 22364 کروڑ روپے کا ای بی آئی ٹی ڈی اے درج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ فولاد کی مانگ میں اضافے اور کاروبار سے متعلق مثبت نظریہ کی بدولت یہ کارکردگی، مارکیٹ میں دستیاب ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور پیدا وار میں اضافے اور ٹیکنو- اقتصادی پیمانوں کو بہتر بنانے کی خاطر تال میل پر مبنی اور ٹھوس کوششوں کا نتیجہ ہے۔
کلیدی خصوصیات
مالی سال : 22-2021
- زبردست کارروائی جاتی مظاہرے کی وجہ سے مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری۔
- کام کاج سے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد میں 103473 کروڑ روپے کی آمدنی
- 22364کروڑ روپے کا ای بی آئی ٹی ڈی اے، ٹیکسوں کی ادائیگی سے پیشتر منافع (پی بی ٹی) 16039 کرور روپے، اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد منافع (پی اے ٹی) 12015 کروڑ روپے۔
- قرض کم کرنے کی مہم جاری ہے ۔ 31 مارچ 2022 تک کُل قرضے 13400 کروڑ روپے سے کم مالیت کے ہوئے ہیں۔
- سیل نے متعلق شراکت داروں کی سرگرم شمولیت پر توجہ مرکوز کی ہے، ان میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں۔
- متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں میں منافع کی رقم کی تقسیم۔
- کمپنی نے مالی سال 22-2021 کے لئے حتمی ڈیویڈینڈ کے طور پر 2.25 روپے کی سفارش کی ہے۔ سیل نے مالی سال 22-2021 میں اب تک کے سب سے زیادہ یعنی 8.75 روپے فی حصص کے ڈیویڈینڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں مالی سال 22 میں پہلے سے ہی ادا کئے گئے دو عبوری ڈیویڈینڈ بھی شامل ہیں۔
- سیل مالی سال 22-2021 میں سبھی سی پی ایس ایز کے مابین جی ای ایم پر سب سے بڑا خریدار ہے۔
- سیل نے پورے ملک میں سینٹرل وسٹا دہلی، ممبئی، احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل، دہلی – میرٹھ آر آر ٹی ایس، پولاورم آبپاشی پروجیکٹ، کالیشورم آبپاشی پروجیکٹ، پوروانچل ایکسپریس وے، ملک بھر کے مختلف میٹرو ریل پروجیکٹوں جیسے قومی اہمیت کے حامل مختلف پروجیکٹوں کے لئے اسٹیل (فولاد) فراہم کیا ہے۔
- ایک لاکھ 30 ہزار ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن سپلائی کی ہے۔ اس میں سے زیادہ تر آکسیجن کووڈ - 19 کی دوسری لہر کے دوران فراہم کی گئی ہے۔ سیل پلانٹس نے کووڈ سے متعلق علاج معالجہ اور دیکھ بھال کی بڑی سہولتیں قائم کی ہیں، جن کے سبب کووڈ - 19 کے لئے مخصوص بستروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
- ملازمین کے لئے نظر ثانی شدہ اجرتوں کا نفاذ۔
سیل مالی سال 22-2021 اور چوتھی سہ ماہی 22-2021 پر ایک نظر
یونٹ
|
مالی سال ، 22
|
مالی سال ، 21
|
چوتھی سہ ماہی مالی سال ، 22
|
چوتھی سہ ماہی مال سال ، 21
|
|
خام فولاد کی پیداوار
|
ملین ٹن
|
17.36
|
15.21
|
4.60
|
4.56
|
فروخت
|
ملین ٹن
|
16.15
|
14.94
|
4.71
|
4.34
|
کام کاج سے ہونے والی آمدنی
|
کروڑ روپے
|
103473
|
69110
|
30758
|
23286
|
ای بی آئی ٹی ڈی اے
|
کروڑ روپے
|
22364
|
13740
|
4783
|
6473
|
ٹیکسوں کی ادائیگی سے قبل منافع (پی بی ٹی)
|
کروڑ روپے
|
16039
|
6879
|
3210
|
4608
|
ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد منافع (پی اے ٹی)
|
کروڑ روپے
|
12015
|
3850
|
2418
|
3444
|
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Final_SAIL_50YearsLogoH50H.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Final_SAIL_50YearsLogoH50H.jpg)
مالی سال 22-2021 میں یہ ریکارڈ توڑنے والی کارکردگی، تنظیم کی سبھی سطحوں میں تال میل اور اشتراک کا نتیجہ ہے۔ البتہ چوتھی سہ ماہی کو، کام کاج پر آنے والی لاگتوں میں غیر معمولی اضافے ، خاص طور پر مختلف وجوہات کی بنا پر در آمد شدہ کوکنگ کوئلہ کی قیمت میں اضافے سے پوری طرح ا لگ تھلگ یا محفوظ نہیں کیا جاسکا ہے۔ لیکن ان چنوتیوں کے باوجود، کمپنی نے اپنی لاگتوں کو قابو میں رکھنے کی غرض سے متعدد سرگرم اقدامات کئے ہیں۔ آئندہ کے لئے کمپنی نے مال کی تیاری پر آنے والی لاگت میں اضافے اور منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے دوہرے چیلنجوں سے نمٹنے کی غرض سے کئی منصوبے تیار کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ع م- ق ر)
U-5722
(Release ID: 1828143)
Visitor Counter : 163