امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں وزرائے اعظم میوزیم کا دورہ کیا
”وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ’پردھان منتری سنگرہالیہ‘ قائم کیا، اس میوزیم کے ذریعے شہری ملک کی سلامتی، اتحاد اور ترقی میں ہمارے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کو جان سکیں گے۔“
”یہ میوزیم سیاسی نظریے سے قطع نظر تمام وزرائے اعظم کی کامیابیوں اور خدمات کو دستاویزی شکل دینے کی ایک قابل تحسین کوشش ہے“
”اس کے ذریعے مودی جی نے ’وزیر اعظم کے عہدے‘ کا وقار بڑھایا ہے، جو ایک ادارہ ہے، میں اس کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں“
”وزرائے اعظم میوزیم آزاد ہندوستان کی تاریخ کو ایک یادگار طریقے سے دستاویز کرنے کی ایک شاندار کوشش ہے۔ اس جگہ کا دورہ کرنے سے، کوئی بھی تاریخ کے بہت سے شاندار لمحات کو محسوس کر سکتا ہے اور انھیں قریب سے جان سکتا ہے“
”میں تمام شہریوں خصوصاً نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ایک بار اس میوزیم کو ضرور دیکھیں“
Posted On:
23 MAY 2022 7:38PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں وزرائے اعظم میوزیم کا دورہ کیا۔ میوزیم کا دورہ کرنے کے بعد، سلسلہ وار ٹویٹس میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ ”وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ’پردھان منتری سنگرہالیہ‘ قائم کیا، اس میوزیم کے ذریعے شہری ملک کی سلامتی، اتحاد اور ترقی میں ہمارے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کو جان سکیں گے۔ مجھے آج اس شاندار میوزیم کا دورہ کرنے کا موقع ملا“۔
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ ”وزرائے اعظم میوزیم آزاد ہندوستان کی تاریخ کو یادگار طریقے سے دستاویز کرنے کی ایک شاندار کوشش ہے۔ یہاں آ کر آپ تاریخ کے بہت سے شاندار لمحات کو محسوس کر سکیں گے۔ میں تمام شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ایک بار اس میوزیم کا دورہ کریں۔“
جناب امت شاہ نے کہا کہ ”یہ میوزیم سیاسی نظریے سے قطع نظر تمام وزرائے اعظم کی کامیابیوں اور شراکت کو دستاویز کرنے کی ایک قابل ستائش کوشش ہے۔ اس کے ذریعے مودی جی نے ’وزیر اعظم کے عہدے‘ کا وقار بڑھایا ہے، جو کہ ایک ادارہ ہے۔ میں اس کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5679
(Release ID: 1827802)
Visitor Counter : 181