وزارتِ تعلیم
آئی آئی ٹی ادارے اساتذہ کی ہنرمندی میں بہتری لانے کے لیے این آئی ٹی ٹی ٹی آر کو سرپرستی فراہم کریں گے
Posted On:
23 MAY 2022 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 مئی 2022:
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیند پردھان نے آج وزارت تعلیم کے سینئر افسران اور آئی آئی ٹی مدراس کی فیکلٹی کے ساتھ اساتذہ کی تعلیم کے بارے میں دی گئی ایک پرزنٹیشن کا جائزہ لیا۔
تبادلہ خیالات کے دوران، جناب پردھان نے مشورہ دیا کہ آئی ئی ٹی اداروں کو چاہئے کہ وہ اساتذہ کی ہنرمندی کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنیکل ٹیچرس ٹریننگ اینڈ ریسرچ (این آئی ٹی ٹی ٹی آر) کو سرپرستی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو مستقبل کی چنوتیوں کے لیے تیار کرنے کی غرض سے انہیں لازمی ہنرمندی سے آراستہ کرنے کے لیے تکنالوجی کو بروئے کار لایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل قدمی کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری انتظامی ڈھانچہ تیار کیا جائے۔ انہوں نے تعلیمی شعبے، صنعت اور پالیسی سازوں کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے کے لیے کام کرنے کی بھی اپیل کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5678
(Release ID: 1827743)
Visitor Counter : 121