وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
جناب پرشوتم روپالا نے 16 سے 20 مئی 2022 تک برازیل کا دورہ کیا
Posted On:
23 MAY 2022 11:06AM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالانے برازیل کے وزیر زراعت کی دعوت پر 16 سے 20 مئی 2022 تک برازیل کا دورہ کیا اور مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد کی قیادت کی۔
جناب روپالا نے اپنے ہم منصب وزیر برائے زراعت ، مویشی پروری اور بہم رسانی جناب مارکوس مونٹیس کارڈیرو کے ساتھ انتہائی نتائج خیز تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ باہمی مفاد پر مبنی دونوں ملکوں کے رشتوں کو مزید مضبوط کیا جائے ۔
جناب روپالا نے برازیلین ایسوسی ایشن آف زیبوبریڈرس (اے بی سی زیڈ)، اوبیرابا، زراعت اور مویشیوں کی برازیلین کنفیڈریشن (سی این اے) کے میئر اور برازیلین کوآپریٹیوز ا ٓرگنائزیشن (او سی بی) کے صدورصاحبان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے ڈیری کے شعبے میں تحقیق و ترقی، جینیاتی بہتری اور تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعہ تعاون میں اضافہ کرنے کے لئے اپنائےجانے والے راستوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
جنوری 2020 میں عزت مآب جناب بولسو نیرو کے صدارتی دورے کے دوران ، برازیل نے اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی ملک کے ساتھ 15 مفاہمت ناموں اور معاہدوں پر دستخط کئے اور بہت سے شعبوں میں کئے جانے والے تعاون کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا۔ ان شعبوں میں مویشی پروری اور ڈیری ، تیل اور قدرتی گیس، حیاتیاتی توانائی، ایتھنول، تجارت اور سرمایہ کاری وغیرہ شامل ہیں ۔
صدربولسونیرو کے دورہ ٔ بھارت کے دوران نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) اور برازیلین زیبوبریڈرس ایسوسی ایشن (اےبی سی زیڈ) کے درمیان تکنیکی میدان میں تعاون کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے گئے تھے۔ اوبیرابا میں وزیرموصوف نے زیبومیوزیم کا دورہ کیا اور مویشی جینیات اورجنین سے متعلق چار جدید ترین لیباریٹریوں یعنی زیبوانڈریو، اے بی ایس سیمن اینڈ ایمبریو سینٹرل، جنرل ایمبریوز سینٹرل اور ایلٹا جنیٹکس سیمن سینٹرل کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ان اداروں کے کام کاج کی تعریف کی اورمویشی پروری اوراس سے متعلقہ شعبوں میں مشترک مفادات پر مبنی شراکت داریوں کے لئے تعاون کو بڑھانے میں ان کی دلچسپی کا استقبال بھی کیا۔
سال 2016 میں مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے (ڈی اے ایچ ڈی) اور برازیل کی زرعی تحقیقات کارپوریشن (ای ایم بی آر اے پی اے) کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے تھے۔ اسی سلسلے میں وزیر موصوف نے جوئز ڈیفورا میں ایمبریپا کیٹل ڈیری (ایمبراپا گیڈو ڈی لائٹ) تحقیقی مرکز کا دورہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس مفاہمت نامہ کے تحت جلد ہی کام کاج کے ایک منصوبے کو حتمی شکل دی جائے اور اس پر عمل آوری برازیل میں موجود ہندوستانی ماہرین کی آئی وی ایف ٹکنالوجی کےبارےمیں تربیت اور ہندوستان میں آئی وی ایف جنین کی تخلیق کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے برازیلین کمپنیوں کی نشاندہی کرنا ، وہ بنیادی سرگرمیاں ہیں جن کی اس عملی منصوبے کے سلسلے میں شناخت کی جارہی ہے ۔
براسیلیا میں وزیر موصوف نے برازیل میں یوگا 2022 کے بین ا لاقوامی دن سے متعلق جشن کی تقریبات کے آغاز کے پروگرام میں شرکت کی اور بڑی تعداد میں برازیل کے یوگا ٹیچروں سے گفتگو کی ۔ آیوروید کو فروغ دینے کی غرض سے وزیر موصوف نے آیوروید قومی بک کا اجرا کیا جس کا عنوان تھا ’’پروفیسر آیوشمان ‘‘۔اس کا ترجمہ ہندوستانی سفارتخانہ نے برازیل کے آیوروید کے ماہر ڈاکٹر جوس راگ کےساتھ مل کر کیا ہے ۔ انہوں نے سرکاری اورنجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی بہت سی اعلی مرتبت شخصیات سے بھی ملاقات اور گفتگو کی ۔
ہندوستان کی آزادی کے 75 برسوں سے متعلق تقریبا ت کے ایک حصہ کے طور پر ، سفارتخانہ برازیلین سیارہ گاہ میں 21 مئی سے 10 جون 2022 تک ایک خلائی نمائش کا اہتمام کررہا ہے ، جس کا مقصد ہندوستانی خلائی ادارہ اسرو کے ذریعہ اس شعبے میں کی جانےوالی پیش قدمیوں کو اجاگر کرناہے ۔ وزیر موصوف کے ذریعہ اس خلائی نمائش کا افتتاح 20 مئی 2022 کو کیا گیا ۔
وزیرمحترم نے ساؤ پولو، براسیلیا اور ریوڈی جنیرو میں ہندوستانی تاریکین وطن سے بھی ملاقات کی اور ریوڈی جنیرو، براسیلیا اور ساؤ پولو میں نصب شدہ مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔
وزیر موصوف نے یو پی ایل لمیٹڈ کی شاخوں کا بھی دورہ کیا ۔ یہ ا یک ہندوستانی کثیر قومی کمپنی ہے جو زراعت سے متعلق کیمیائی مادے تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مارکیٹنگ کرتی ہے اور فصل کو محفوظ رکھنے کی تدابیر بھی فراہم کرتی ہے ۔ اس دورہ کے دوران وزیر موصوف کے سا تھ وفد کے دیگر ارکان کےعلاوہ ڈاکٹر وی ارون پرساد، ڈائریکٹر سینٹرل فروزن سیمن پروڈکشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور ڈاکٹر نیلیش نائے، سینئر منیجر ، انیمل بریڈنگ نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ ، موجود تھے۔
******
ش ح۔س ب۔ ف ر
U-NO. 5646
(Release ID: 1827560)
Visitor Counter : 163