محنت اور روزگار کی وزارت
محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے تمل ناڈو کے سری پیرمبدور میں 100 بستروں والے ای ایس آئی سی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
22 MAY 2022 6:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 مئی 2022:
محنت و روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے آج سری پیرمبدور میں 100 بستروں والے ای ایس آئی سی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر موصوف نے اس موقع پر کہا کہ یہ اسپتال اندازے کے مطابق 155 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا اور اس میں جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، زچگی و نگہداشت اطفال کی سہولیات ہوں گی جن میں پیڈیاٹرکس، ایمرجنسی، کریٹیکل کیئر/ انتہائی نگہداشت (آئی سی یو)، اینستھیزیا، آپتھلمالوجی، جلد اور وی ڈی، ای این ٹی، پلمونولوجی اور ڈینٹسٹری شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ تمل ناڈو میں ای ایس آئی سی 38.26 لاکھ بیمہ یافتہ افراد اور تقریبا 1.48 کروڑ مستفیدین کی طبی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔
"ہمارے پاس کے کے نگر چنئی میں ای ایس آئی سی کا ایک میڈیکل کالج بھی ہے جس میں تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔ اس کالج میں ہر سال 125 ایم بی بی ایس طلبہ کو داخلہ ملتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان میں سے 25 نشستیں بیمہ یافتہ کارکنوں کے وارڈز کے لیے مختص ہیں جن کا تعلق معاشرے کے کم اجرت پانے والے طبقے سے ہے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آج تمل ناڈو میں 38 اضلاع میں سے ای ایس آئی اسکیم کو 20 اضلاع میں مکمل طور پر اور 16 اضلاع میں جزوی طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔
"مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج ای ایس آئی سی ایکٹ کے تحت 3.41 کروڑ کارکنوں اور ان کے انحصار کرنے والے یعنی مجموعی طور پر 13.24 کروڑ مستفیدین کو طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جناب بھوپندر یادو نے کہا کہ ای ایس آئی سی کی خدمات کو ملک کے 744 اضلاع میں سے 596 اضلاع تک توسیع دی گئی ہے جب کہ 2015 میں یہ خدمات 393 اضلاع میں دستیاب تھیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج وزارت محنت و روزگار "شرمیوا جیتے" کے جذبے کے ساتھ کام کرتی ہے، چاہے وہ چاروں لیبر کوڈ ہوں، یا مزدوروں کے لیے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کی پہل، یا ای شرم کارڈ کے ذریعے 28 کروڑ غیر منظم کارکنوں کو اس کے آغاز کے صرف 8 ماہ میں شناخت دینے کی پہل۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ صرف تمل ناڈو میں غیر منظم شعبے میں تقریبا 75 لاکھ کارکنوں کے پاس اب ای شرم کارڈ ہے۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ مودی حکومت کے گزشتہ 8 سالوں میں 'پوری حکومت کے اپروچ' کے ساتھ، غریب مستفیدین کو ان کا جائز حق ملا ہے، انھوں نے فلاحی اسکیموں کے فوائد دیکھے ہیں جو بغیر کسی کمیشن کے، بغیر کسی ثالث کے ان کے کھاتوں میں جمع ہو رہے ہیں۔
جناب بھوپندر یادو نے یہ بھی بتایا کہ " کل ہی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے جس سے پٹرول کی قیمت میں 9.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی آئے گی جس سے ہمارے شہریوں کو بڑی راحت ملے گی۔"
***
U. No. 5730
(ش ح - ع ا- ع ر)
(Release ID: 1827472)
Visitor Counter : 140